سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: 'خوف' ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں کامیابی کی کنجی بن سکتا ہے
ٹرمپ کے بیانات ،امریکی حکام کی طرف سے  ایک اور طیارہ بردار  بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے، کی تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں۔
ٹرمپ: 'خوف' ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں کامیابی کی کنجی بن سکتا ہے
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی "بہترین چیز ہے جو ہو سکتی ہے۔" / Reuters
 

واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں  تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری مذاکرات میں " کھٹن " رہا ہے اور تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ممکنہ طور پر "خوف"پھیلانا لازمی ہوسکتی ہے۔

جمعہ کو نارتھ کیرولائنا کے فورٹ براگ میں سروس فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: "معاہدہ کرنا مشکل دکھ  رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "کبھی کبھی آپ کو خوف ہونا چاہیے۔ یہی واحد چیز ہے جو واقعی صورتِ حال کو حل کرے گی۔"

ٹرمپ کے بیانات ،امریکی حکام کی طرف سے  ایک اور طیارہ بردار  بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے، کی تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا  ہےکہ اگر مذاکرات ناکام ہو جائیں تو امریکہ تیار رہے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی "بہترین حل" ہو سکتا ہے۔

جب ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ ایران میں "نظام کی تبدیلی"چاہتے ہیں تو ٹرمپ نے کہا:"ایسا لگتا ہے کہ یہی سب سے بہتر بات ہوگی۔"

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ "وہ  گزشتہ  47 سال سے  محض  باتیں کرتے رہے ہیں۔ اس دوران ہم نے ان کی باتوں کے باعث بہت سی زندگیاں کھو دیں۔

دباؤ کے درمیان سفارتکاری

اس سے پہلے انہوں نے ایران کے ساتھ بات چیت کو جاری مگر غیر یقینی قرار دیا تھا۔

پچھلے ہفتے عمان نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کی تھی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس ملاقات نے تہران کو واشنگٹن کی سنجیدگی کا اندازہ کرنے کا موقع دیا اور یہ ظاہر کیا کہ سفارتکاری جاری رکھنے کے لیے کافی مشترکہ بنیادیں موجود ہیں۔

اگلے مذاکرات کے دور کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں پچھلے جون میں ایرانی جوہری مقامات پر کی گئی امریکی بمباری کا بھی حوالہ دیا اور اسے روکے رکھنے کی ایک وسیع حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا۔

فورٹ براگ کے دورے میں وہ خصوصی فورسز کے اہلکاروں سے بھی ملے جو 3 جنوری کے آپریشن میں ملوث تھیں، جس میں وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو اغوا کیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے فوجیوں کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کو امریکہ کی بیرونی طاقت کے طور پر مربوط کیا۔

تاہم ان کے خطاب میں واضح سیاسی بیانات بھی شامل تھے۔

ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹک حریفوں پر تنقید کی اور خبردار کیا کہ اگر وہ نومبر کے انتخابات میں کانگریس پر کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو فوج کو کمزور کر دیں گے۔

صدر کے یہ بیانات انتظامیہ کی اس کوشش کی عکاسی کرتے ہیں کہ تہران کے ساتھ مذاکرات برقرار رکھتے ہوئے دباؤ بھی برقرار رکھا جائے، اور ساتھ ہی یہ اشارہ دیا جائے کہ فوجی آپشنز بھی میز پر موجود ہیں۔

 

دریافت کیجیے
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا