نیا شام
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل پر شام کے کھیتوں میں آگ لگانے کا الزام
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نےلائن آف کنٹرول کے قریب کھیتوں میں آگ لگا دی، اقوام متحدہ کے اہلکار بنیادی آلات کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسرائیل پر شام کے کھیتوں میں آگ لگانے کا الزام
Israel accused of setting fire to Syrian farmland near Quneitra / AP

شامی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب قنیطرہ دیہی علاقے میں زرعی زمینوں کو جان بوجھ کر آگ لگائی۔

الاخباریہ شام نے رپورٹ کیا کہ "اسرائیلی قابض افواج نے علیحدگی کی باڑ کے قریب، جنوب مغربی شام کے قصبے الرفید کے مغرب میں،  کئی  ایکڑ رقبے پر پھیلے کھیتوں کو نذر ِ آتش کر دیا۔"

اخبار  کے مطابق  اقوام متحدہ کے اہلکار بنیادی آلات کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں اس پر  قابو پانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں

جمعہ کے روز، قنیطرہ کے نائب گورنر محمد السعید نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیل نے  علاقے کے شمالی حصے میں آٹھ سے زیادہ فوجی اڈے تعمیر کیے ہیں، جو بشار الاسد کے دسمبر 2024 میں معزول ہونے  کے بعد قائم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اڈے 1974 کے علیحدگی معاہدے کے تحت قائم کردہ بفر زون کے اندر تعمیر کیے گئے، جسے انہوں نے معاہدے کی "واضح خلاف ورزی" قرار دیا۔

السعید نے مزید کہا کہ اسرائیلی سرگرمیوں نے تقریباً 15,000 ایکڑزرعی اراضی  اور چراگاہوں تک رسائی کو روک دیا ہے، جس سے مویشیوں پر انحصار کرنے والے خاندانوں کے آمدنی کے ذرائع منقطع ہو گئے ہیں۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران گولان کی پہاڑیوں کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اس علاقے کو ضم کر لیا — جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

اسد کے روس جانے اور جنوری میں صدر احمد الشراع کے تحت عبوری انتظامیہ کے قیام کے بعد، اسرائیل نے شام میں اپنی جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

فضائی حملوں نے فوجی مقامات، گاڑیوں اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے، جبکہ اسرائیلی افواج اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم بفر زون میں مزید اندر تک گھس گئیں — جسے اسرائیل نے 1974 کے معاہدے کے ساتھ غیر مؤثر قرار دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں