دنیا
1 منٹ پڑھنے
روس پر ڈرون حملہ، صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی
روس میں ریازان کے علاقائی گورنر پاول مالکوو نے اطلاع دی ہے کہ خطے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں کچھ صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی ہے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے
روس پر ڈرون حملہ، صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی
روس-یوکرین

روس میں ریازان کے علاقائی گورنر پاول مالکوو نے اطلاع دی ہے کہ خطے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں کچھ صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی ہے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پاول مالکوو نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ یہ علاقہ رات کے وقت شدید ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔

مالکوو نے کہا کہ ڈرون کے ٹکڑے گرنے سے صنعتی تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی، بجلی کی لائنیں خراب ہو گئیں اور ریازان کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا، کچھ گھروں کو نقصان پہنچا، ایک اسکول کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام جاری ہے۔

روسنیفت  کے اعداد و شمار کے مطابق، روس کے معروف تیل صاف کرنے والے کارخانوں میں شامل 'ریازان آئل ریفائنری' سالانہ 17 ملین ٹن سے زیادہ تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس تنصیب میں پٹرول، ڈیزل اور ہوائی جہاز کا ایندھن تیار کیا جاتا ہے۔"

 

دریافت کیجیے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک