غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
نیتن یاہو نے جمعہ کو اپنے وزیر دفاع کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا کہ الحداد کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ ہلاک ہوئے یا نہیں۔
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
غزہ شہر میں 16 مئی 2026 کو حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر عزالدین الحداد کے جنازے کے دوران میتوں کے گرد جمع سوگوار۔ / Reuters

ایک سینئر حماس حکام نے ہفتہ کو روئٹرز کو بتایا کہ گروپ کے عسکری ونگ کے سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں،  یہ اعلان اسرائیل کے اعلان کہ  اس نے انہیں نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے ہیں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل، غزہ شہر میں عینی شاہدین نے بتایا کہ مساجد نے عزّ الدین الحداد کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ وہ اکتوبر میں طے پانے والے اور امریکہ کے حمایت یافتہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ہلاک کیے جانے والے سب سے سینئر حماس عہدے دار ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے الحداد کی موت کی عوامی سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔

نیتن یاہو نے جمعہ کو اپنے وزیر دفاع کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا کہ الحداد کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ ہلاک ہوئے یا نہیں۔

نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ الحداد اکتوبر سات، 2023 کو حماس کی طرف سے کیے گئے حملوں کا منصوبہ ساز تھا ، جو اسرائیل کے جاری حملوں کا سبب بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحداد، جو مئی 2025 میں محمد سنوار کی اسرائیل کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد غزہ میں گروپ کے فوجی سربراہ بنے تھےہزاروں اسرائیلی شہریوںاور  فوجیوں کے قتل، اغوا اور پہنچائے گئے نقصان کا ذمہ دارتھا۔

اسرائیل اور حماس غیر مستقیم مذاکرات میں الجھے ہوئے ہیں تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے بعد غزہ کے منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے، جس کا مقصد دو سال سے زائد لڑائی کو ختم کرنا ہے۔

غزہ کے طبی عملے نے جمعہ کو کہا کہ کم از کم سات افراد، جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، ایک فلیٹ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہو گئے اور کم از کم 50 زخمی ہوئے۔ یہ واضح نہیں کہ الحداد بھی ان ہلاک شدگان میں شامل تھے یا نہیں۔

اسرائیل نے ان ہفتوں میں غزہ میں اپنے حملوں میں شدت بڑھا دی ہے جب اس نے ایران میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ بمباری روک دی تھی، اور اب اس کا نشانہ دوبارہ اس تباہ شدہ فلسطینی علاقے کو بنایا جا رہا ہے جہاں فوج کہتی ہے کہ حماس کے جنگجو اپنی گرفت مضبوط کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
غزّہ پر اسرائیلی حملے: متعدد فلسطینی زخمی
مسجد الاقصی میں عید الاضحی
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے سائے میں عید الاضحی: 9 فلسطینی شہید
ترکیہ اسرائیل کے خلاف آئی سی جے میں نسل کشی کے معاملے کا بڑا حمایتی ہے، جنوبی افریقہ
ملائیشیا غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بد سلوکی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع گا
اسرائیلی فوج نے عید الضحیٰ کی خریداری کے دوران مغربی کنارے کے علاقوں کی دکانیں بند کر دیں
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
فلسطینی قیدیوں کے لئے پھانسی کا قانون نافذ ہو گیا
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی حفاظت میں المسجد اقصی میں گھُس گئے
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 12 گاؤں خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے
غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا پر سوار بیس ترک شہریوں کو اسرائیل نے حراست میں لے لیا
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں مزید 11 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، فائر بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری
ایم ایس ایف: اسرائیلی پابندیوں سے غزہ میں طبی سامان کی فراہمی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے
اسرائیلی فوج غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کو نظر ِ انداز کر رہی ہے