مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
امریکہ کی خلاف ورزیوں پر ایران نے ’متناسب جواب‘ دیا ہے۔
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
ایرانی صدر پزشکیان: "اگر امریکا اپنے وعدوں پر واپس آتا ہے تو ایران بھی فوری قدم اٹھائے گا"

صدرِایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن انتظامیہ عبوری معاہدے  کی ذمہ داریاں پوری کرے تو تہران بھی اس کے مطابق جواب دے گا۔

ایرانی ایوانِ صدرکے بیان کے مطابق، پزشکیان نے کرغزستان کے دارالحکومت بیشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں خطے میں تازہ ترین حالات پر خطاب کیا۔

پزشکیان نے امریکہ کے ان کے ملک کے خلاف 28 فروری سے جاری حملوں کوشنگھائی تعاون تنظیم کے ایک رکن اور ایک قدیم تہذیب پر حملہ‘ قرار دیا ۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ  پاکستان اور قطر کی ثالثی میں تقریباً تین ماہ تک جاری مذاکرات کے بعد جون میں ایک معاہدے تک پہنچا گیا تھا، جسے ’اسلام آباد مفاہمت نامہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے واشنگٹن انتظامیہ پر وعدہ  خلاف کا الزام بھی لگایا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اس دستاویز، جس پر امریکی صدر کے دستخط موجود تھے، کے ساتھ امریکی وابستگی دو ہفتوں سے بھی کم عرصے تک برقرار رہی، اور اس کے بعد اس ملک نے غیر معقول مطالبات  پیش کرناشروع کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خلاف ورزی پر ایران نے ’متناسب جواب‘ دیا۔

پزشکیان نے کہا، "اگر امریکہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا  ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی فوری طور پر کارروائی کرے گا۔"

یہ پیش رفت پورے خطے کے لیے خطرہ  ہے

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران، لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں حالیہ پیش رفتیں اس بات کی علامت ہیں کہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور طاقت اور دباؤ پر مبنی طریقہ کار جاری رکھا جا رہا ہے، جو نہ صرف مذکورہ علاقوں کی سلامتی بلکہ پورے خطے اور عالمی استحکام کے لیے بھی خطرہ بن رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور