غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
عرب ممالک کی طرف سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ
جی سی سی، عرب لیگ اور فلسطین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انسانی المیہ پر خبردار کیا ہے۔
عرب ممالک کی طرف سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ
منصور: "کوئی نسل کشی نہیں، کوئی چوری نہیں، کوئی جبری بے دخلی نہیں، کوئی استعمار نہیں، کوئی الحاق نہیں، کوئی قبضہ نہیں — غزہ کو بچائیں۔ فلسطین کو بچائیں۔ امن کو بچائیں۔" / AP

عرب ممالک نے فلسطین کے غزہ میں اسرائیل کی "نسل کشی جنگ" کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کے موضوع پر  اجلاس کے دوران خلیجی تعاون کونسل  کا ایک پیغام  دیا۔

شیخ صباح نے کہا کہ یہ اجلاس غزہ  المیہ  کے سب سے تاریک ابواب میں سے ایک کے دوران ہو رہا ہے، جہاں تباہ کاریاں  اور  ناکہ بندی  جاری ہیں اور 64,000 سے زیادہ شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوا ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال کو "نسل کشی اور نسلی صفائی کی  کاروائیو ں کو   خون رسنے والے  زخم جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا" قرار دیتے ہوئے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ  اس جارحیت کا سد باب  کرے، انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنائے، اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

مصر کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے اسامہ عبد الخالق نے اسرائیل کی جاری جنگ پر تنقید کی اور کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

فلسطین کے      اقوام متحدہ  میں نمائندہ خصوصی  ریاض منصور نے کہا کہ "فلسطینی  بھی انسان ہیں۔ ہمیں زندگی، آزادی اور  عزت  کا حق حاصل  ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ہمارے لوگوں کے خلاف غزہ میں کیے گئے مظالم کسی بھی صورت میں جائز نہیں ٹھہرائے جا سکتے۔"

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کونسل کو بتایا کہ "غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اپنی بربریت اور وحشیانہ پن میں بے مثال ہے۔ لیکن مقاصد واضح ہیں: فلسطینی معاشرے کو تباہ کرنا اور پورے علاقے کو ناقابل رہائش بنانا تاکہ آبادی کو فرار ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔"

انہوں نے کہا کہ "وقت آ گیا ہے کہ کونسل صحیح فیصلہ کرے۔ آئیے آج جنگ ختم کریں، کل نہیں، اور غزہ کی تعمیر نو اور اس کے بچوں کو ان کا بچپن واپس دلانے کا آغاز کریں۔"

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع