دنیا
2 منٹ پڑھنے
کمبوڈیا، تھائی لینڈ سے مذاکرات کا خواہش مند ہے
کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے، ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں، دوطرفہ مذاکرات کی درخواست کر دی
کمبوڈیا، تھائی لینڈ سے مذاکرات کا خواہش مند ہے
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا دونوں سرحد پر تازہ جھڑپوں کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں۔ [فائل فوٹو] / AP

کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے، ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے غیر جانبدار علاقے میں، دوطرفہ مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

اے ایف پی کو بروز منگل موصول ہونے والے ایک خط  کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مہلک سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ملک جنگ بندی شرائط پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

بنکاک شعبہ  دفاع کے سربراہ نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کمبوڈیا، تھائی لینڈ میں مذاکرات سے متعلق اپنے اندیشے  دُور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری طرف تھائی لینڈ وزارتِ خارجہ مذاکراتی مقام کے بارے میں تاحال بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے سے جاری سرحدی جھڑپیں اس مہینے دوبارہ بھڑک اٹھی ہیں اور گذشتہ فائربندی کی خلاف ورزی  40 سے زائد افراد کی ہلاکت کا اور دونوں طرف سے 9 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا سبب بنی ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سیہاسک پھوانگ کیٹکیو نے بروز سوموار  آسیان (ASEAN) کے رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات کے بعد کمبوڈیا کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔

سیہاسک نے صحافیوں کو بتایا  ہےکہ یہ مذاکرات بدھ کو تھائی لینڈ کے شہر  چنتھابوری میں موجودہ دوممالک کی  سرحدی کمیٹی کے درمیان  ہوں گے۔

لیکن پیر کو کمبوڈیا کے  وزیر دفاع  ٹیا سیہا نے اپنے تھائی ہم منصب نٹافون نرکپانِت کو  ارسال کردہ  مراسلے میں درخواست کی  ہے کہ ملاقات کوالالمپور میں  کی جائے۔

مراسلے میں ٹیا سیہا نے کہا ہے کہ سرحد پر جاری لڑائی کی وجہ سے سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ملاقات ایک محفوظ اور غیر جانبدار مقام پر ہونی چاہیے۔ یہ مراسلہ منگل کو  اے ایف پی کو موصول ہوا ہے  اور وزارت نے اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان بلاک کے صدر ملک ملائیشیا نے  مذاکرات کی میزبانی کے لیے اپنے دارالحکومت میں جگہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے