ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
پروگرام کے تحت 5 ہزار رُکنی رضاکار نیٹ ورک میں سے 1,500 رضاکاروں کا انتخاب  بین الاقوامی رضاکاروں میں سے کیا  جائے گا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
سیاحتی شہر انطالیہ "COP31 سربراہی اجلاس" کی تیاری کر رہا ہے

ترکیہ وزارتِ ماحولیات و شہری منصوبہ بندی و موسمیاتی تبدیلی کے مطابق " کوپ۔31 ترکیہ رضاکار پروگرام" کے تحت منتخب کیے جانے والے 5 ہزار رضاکار سربراہی اجلاس کے مقام کے علاوہ انطالیہ بھر اور ترکیہ کے مختلف علاقوں میں ماحولیاتی و موسمیاتی شعور میں اضافے سے متعلقہ  سرگرمیوں کے لئے  خدمات سر انجام دیں گے۔

ہدف کے مطابق اس پروگرام کے تحت 5 ہزار رُکنی رضاکار نیٹ ورک میں سے 1,500 رضاکاروں کا انتخاب  بین الاقوامی رضاکاروں میں سے کیا  جائے گا۔

پروگرام میں شمولیت کے لئے درخواستیں اگست تک وصول کی جائیں گی اور اس وقت  تک 104 ممالک سے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چُکی  ہیں۔

درخواستوں کی مدت ختم ہونے کے بعدمقّررہ معیار کے مطابق امیدواروں کا  جامع جائزہ لیا جائے گا۔

جائزے کے بعد منتخب ہونے والے رضاکار COP31 سے قبل خصوصی اور جامع تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے رضاکار اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں، غیر ملکی زبان پر عبور اور پروگرام کی ضروریات کے مطابق مختلف شعبوں میں سربراہی اجلاس کے دوران ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

رضاکار مہمانوں کے استقبال اور رہنمائی، تقریبات میں معاونت، فیلڈ کوآرڈینیشن، وفود سے رابطہ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی مہمات اور مختلف انتظامی و آپریشنل امور میں COP31 کے انعقاد میں تعاون فراہم کریں گے۔

COP31 ترکیہ رضاکارپروگرام میں درخواست دینے اور پروگرام کی مزید تفصیلات جاننے کے خواہش مند افراد cop31volunteers.com ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نتن یاہو کی پالیسیاں اسرائیل، خطے اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہیں، ترک وزیر خارجہ
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا