"قطب شمالی کی نگرانی" کینیڈا آسٹریلیا سے ریڈار خریدے گا
آسٹریلیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمدی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت کینیڈا 2.5 بلین آسٹریلوی ڈالر کے معاہدے میں نگرانی کی ریڈار ٹیکنالوجی خریدے گا
"قطب شمالی کی نگرانی" کینیڈا آسٹریلیا سے ریڈار خریدے گا
آسٹریلیا-کینیڈا / AP

آسٹریلیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمدی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت کینیڈا 2.5 بلین آسٹریلوی ڈالر کے معاہدے میں نگرانی کی ریڈار ٹیکنالوجی خریدے گا۔

دفاعی وزیر رچرڈ مارلس نے کینیڈا کے وزیر مملکت برائے دفاعی خریداری اسٹیفن فوہر کے ساتھ مل کر اس معاہدے کا اعلان کیا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، یہ آسٹریلیا کی جانب سے افق سے پار ریڈار ٹیکنالوجی کی بیرون ملک پہلی فروخت ہے اور یہ قطب شمالی کے خطے کی نگرانی میں کینیڈا کی مدد کرے گی۔

اوور دی ہورائزن ریڈار ٹیکنالوجی ہائی فریکوئنسی والی برقی مقناطیسی لہروں کو زمین کی فضا سے ٹکرا کر واپس موڑتی ہے تاکہ ان دور دراز کی چیزوں کا پتہ لگایا جا سکے جو زمین کی گولائی کی وجہ سے نظر نہیں آ سکتیں۔

البانیز نے ایک بیان میں کہا کہ 'آج کا معاہدہ آسٹریلیا کی دفاعی تجارت میں ایک اہم سنگ میل ہے اور کینیڈا کے ساتھ دفاعی صنعت کے گہرے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی بنیاد رکھتا ہے۔'

آسٹریلیا کا جندالی آپریشنل ریڈار نیٹ ورک' 3,000 کلومیٹر دور تک کے طیاروں، بحری جہازوں اور میزائلوں کا پتہ لگا سکتا ہے اور ان کا پیچھا کر سکتا ہے۔

فوہر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کینیڈا کو اپنے 'آرکٹک خطے کی آگاہی' کو مزید بڑھانے کی اجازت دے گی۔

فوہر نے مزید کہا کہ یہ صلاحیت بہت زیادہ فاصلے اور مضبوطی کے ساتھ  فضائی اور بحری خطرات کا پتہ لگائے گی اور ان کا پیچھا کرے گی، جس سے وقت سے پہلے وارننگ ملے گی، براعظمی دفاع میں بہتری آئے گی اور آرکٹک پر کینیڈا کی خودمختاری مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور کینیڈا ہمیشہ سے بہترین دوست رہے ہیں لیکن حقیقت میں، جو کچھ ہم نے آج  طے کیا ہے اس سے اب اس تعلقات کو ایک بہت اہم تزویراتی جہت مل گئی ہے۔

 

 



 

دریافت کیجیے
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
میٹا کو ایک اور مقدّمے کا سامنا
سعودی عرب،16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
نگاساکی ایٹم بم کی 81 ویں برسی