دنیا
2 منٹ پڑھنے
باہمی تعاون میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے: شی
چین اور امریکہ کو "حریف نہیں شراکت دار" ہونا چاہیے۔ باہمی تعاون میں دونوں ممالک کا فائدہ اور  تصادم میں دونوں کا نقصان ہے: شی جن پنگ
باہمی تعاون میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے: شی
چین کے صدر شی جن پنگ 14 مئی 2026 کو بیجنگ میں ٹیمپل آف ہیون کا دورہ کرتے ہوئے۔ / Reuters

چین کے صدر شی جن پنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ  سربراہی ملاقات کے بعد امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات میں "ایک نیا طرزِ عمل اپنانے" کو سراہا ہے۔

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ اور ٹرمپ آئندہ تین برسوں اور اس کے بعد بھی دوطرفہ تعلقات کی رہنمائی کے لئے "تعمیری اسٹریٹجک استحکام" قائم کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

صدر شی  نے گرینڈ عوامی ہال میں  خطاب کے دوران زور دیا  ہےکہ چین اور امریکہ کو "حریف نہیں بلکہ شراکت دار" ہونا چاہیے۔ باہمی تعاون میں دونوں ممالک کا فائدہ  اور  تصادم میں دونوں کا نقصان ہے۔

شی نے تجارت، صحت، زراعت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانے کی اپیل کی اور " دوطرفہ مفاد کے اصول" پر مبنی اقتصادی تعلقات کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے تائیوان کے مسئلے پر بھی بات کی اور خبردار کیا  ہےکہ اگر اس معاملے کو غلط طریقے سے سنبھالا گیا تو دونوں طاقتوں کے درمیان خطرناک تصادم پیدا ہو سکتا ہے۔ لہٰذا اس معاملے میں "انتہائی احتیاط" برتنے کی ضرورت ہے۔

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر 2026 کو دوطرفہ تعلقات کے لئے "تاریخی موڑ" بنانے اور عالمی استحکام میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے خواہاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال، اور  روس۔یوکرین جنگ سمیت علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اس سربراہی اجلاس میں امریکہ کے وزیر خارجہ  مارکو روبیو کے علاوہ ایلون مسک، ٹم کوک اور جنسن ہوانگ سمیت ممتاز امریکی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع