دنیا
2 منٹ پڑھنے
دوحہ پر حملہ نیتن یاہو کا انفرادی فیصلہ تھا:ٹرمپ
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت کی کہ وہ قطریوں کو آنے والے حملے سے آگاہ کریں ، جو انہوں نے کیا ، تاہم  بدقسمتی سے  حملے کو روکنے میں بہت دیر ہوئی
دوحہ پر حملہ نیتن یاہو کا انفرادی فیصلہ تھا:ٹرمپ
/ AP
10 ستمبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کا حکم واشنگٹن نے  نہیں بلکہ نیتن یاہو نے دیا تھا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ 'یہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا فیصلہ تھا، یہ فیصلہ میری طرف سے نہیں کیا گیا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا  کہ میں نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت کی کہ وہ قطریوں کو آنے والے حملے سے آگاہ کریں ، جو انہوں نے کیا ، تاہم  بدقسمتی سے  حملے کو روکنے میں بہت دیر ہوئی۔

قطر ی امور خارجہ نے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اسے پیشگی اطلاع دی  گئی   تھی   اور کہا ہے کہ امریکی پیغام صرف اس وقت آیا جب دھماکے ہو رہے تھے۔

دوحہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی' اور اپنی خودمختاری  و  سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے حملے کے بعد نیتن یاہو سے بات کی  اور اسرائیلی رہنما نے انہیں بتایا کہ وہ امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔"

ٹرمپ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو بھی فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے ، جس سے اس واقعے کے باوجود تعلقات کو مضبوط بنانے کے واشنگٹن کے ارادے کا اشارہ ملتا ہے۔

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں