سیاست
2 منٹ پڑھنے
نیتن یاہو کے ٹرمپ کو 'دھوکے' میں رکھنے کے جواز میں رابطہ منقطع کرنے کا دعوی
اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست رابطے کو منقطع کر دیا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تناوّ کا موجب بن رہا ہے
نیتن یاہو کے ٹرمپ کو 'دھوکے' میں رکھنے کے جواز میں رابطہ منقطع کرنے کا دعوی
Trump is said to have distanced himself from the Israeli premier Netanyahu over "manipulation" claims. / Reuters
9 مئی 2025

ااسرائیلی فوجی  ریڈیو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے نامہ نگار یانیر کوزین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹرمپ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب قریبی ساتھیوں نے اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کو بتایا کہ صدر کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا کہ ڈرمر کا حالیہ بات چیت کے دوران سینئر ریپبلکن شخصیات کے ساتھ لہجہ مغرور اور غیر  تعاونی سمجھا گیا۔

عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کے  قریبی حلقوں نے انہیں بتایا  ہےکہ 'نیتن یاہو انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔'

عہدیدار نے مزید کہا، "ٹرمپ کو سب سے زیادہ نفرت اس بات سے ہے کہ انہیں بیوقوف یا کسی کے ہاتھوں کھیلتا ہوا دکھایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

کوزین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران اور یمن کے حوثیوں کے حوالے سے ایک ٹھوس منصوبہ اور ٹائم لائن پیش کرنے میں اسرائیلی حکومت کی ناکامی امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کی خرابی کی ایک وجہ ہے۔

ریڈیو کے نامہ نگار نے یہ بھی دعوی کیا کہ نیتن یاہو حکومت غزہ کے بارے میں کوئی ٹھوس تجویز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان