غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
پیس بورڈ نے غزہ میں انسانی امداد کے مراکز کا انتظام کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کر دیا
ایک خبر کے مطابق امن بورڈ انسانی پناہ گاہ مراکز کی نگرانی کے عمل کو شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے تو اس منصوبے کا آغاز جنوبی غزہ سے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
پیس بورڈ نے غزہ میں انسانی امداد کے مراکز کا انتظام کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کر دیا
بورڈ آف پیس جنوبی غزہ میں پائلٹ انسانی ہمدردی کی پناہ گاہیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے: رپورٹ (تصویر: فائل) / AP

ایک اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ امن بورڈ نے  غزہ کے علاقوں میں انسانی پناہ گاہوں کے مراکز کے انتظام کے لیے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کر دیا ہے ۔

اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ رفح کے جوار میں طل الاسلطان کا علاقہ ، ان شہریوں کے لیے پہلی منزل ہوگا جنہیں منتقل کیا جائے گا، "خاص طور پر وہ جن کا حماس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔"

اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایک کثیرالاقوامی فورس جسے بین الاقوامی استحکام فورس کہا جاتا ہے، بورڈ کی قیادت میں، اس علاقے میں تعینات کی جائے گی۔

اخبار نے مزید کہا کہ یہ فورس غزہ کے قریب اسرائیلی امیتائی کیمپ میں تعینات رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق، اس فورس کو غیر مہلک ہتھیاروں سے لیس کیا جانے کا امکان ہے تاکہ انسانی علاقوں کے اندر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے، جبکہ اسرائیلی فوج 'یلو لائن' کے پار علاقوں پر اپنا کنٹرول بڑھانے اور مستحکم کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔

انفراسٹرکچر کے اصول

اخبار کے مطابق، بورڈ آف پیس کے حکام نے عندیہ دیا ہےکہ ان علاقوں میں تعمیر نو کے لیے کنکریٹ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اس کے بجائے موبائل رہائشی یونٹس یا کاراوان نصب کیے جائیں گے، اور رہائشیوں کے لیے طبی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ اسرائیلی فوج کو غزہ کے علاقے پر اپنا کنٹرول مزید پھیلانے کے قابل بنا دے گا۔

باور رہے  کہ 16جنوری کو وائٹ ہاؤس نے غزہ کے لیے عبوری حکومتی ڈھانچہ  اپنانے کا اعلان کیا تھا، جن میں بورڈ آف پیس، غزہ ایگزیکٹو کونسل، نیشنل کمیٹی برائے غزہ ایڈمنسٹریشن، ایک ٹیکنوکریٹک حکومت، اور بین الاقوامی استحکام فورس شامل ہیں۔

یہ اقدام ٹرمپ کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کے 20 نکاتی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ تھا، جس کی حمایت  17 نومبر 2025 کو قبول کردہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل قرار داد نمبر  2803  سے کی گئی تھی ۔

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے