دنیا
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ کی طرف سے، پاکستان میں مسافر ٹرین پر، حملے کی مذّمت
دہشت گردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو ناقابل قبول ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: گٹرس
اقوام متحدہ کی طرف سے، پاکستان میں مسافر ٹرین پر، حملے کی مذّمت
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اس وقت ہوا جب ٹرین شہر کے کینٹونمنٹ علاقے کی طرف جا رہی تھی۔ / AA

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹرس نے پاکستان میں ایک مسافر ٹرین پر کئے گئے اور بیس سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذّمت کی ہے ۔

سیکرٹری دفتر کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیر کے روز جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "سیکریٹری جنرل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک ٹرین کو نشانہ بنا کر کئے گئے  دھماکے کی مذّمت کرتے ہیں۔ وہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے  اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنّی  ہیں"۔

دوجارک  نے مزید کہا ہے کہ "سیکریٹری جنرل اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی خواہ کسی بھی  شکل اور صورت میں ہو  ناقابلِ قبول ہے۔ گٹرس نےحملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے پر بھی زور دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ  یکجہتی کرتی ہے"۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر ٹرین پر خودکش حملے کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ حملے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب ٹرین شہر کے فوجی گیریژن علاقے کی جانب بڑھ رہی تھی۔

شورش زدہ علاقہ

بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور اربوں ڈالر کے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے  کے لیے ایک اہم گزرگاہ بھی ہے۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے علیحدگی پسند گروہوں کی طرف سے کئے گئے  پُرتشدد حملوں کا شکار ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں دہشت گردوں نے فوجی مسافروں پر مشتمل جعفر ایکسپریس کو اغوا کر لیا اور  سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کئی روز تک جاری رہنے والے محاصرے کا خاتمہ ایک فوجی آپریشن پر ہوا۔ واقعے میں 21 یرغمالی اور چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے  اور تمام 33 حملہ آور کیفر کردار تک پہنچا دیئے گئے تھے۔

پاکستانی فورسز نے کہا ہے کہ رواں  سال کے آغاز سے صوبے بھر میں ایک گروہ کی جانب سے مربوط حملوں میں تقریباً 50 افراد کی ہلاکت کے بعد 145 دہشت گرد  جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک
روس: دورانِ جنگ انتخابات، حزبِ اقتدار پارٹی کی واضح برتری
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا