دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: ہم نے کویت میں امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے
ہم نے کویت میں واقع امریکی فضائی اڈّے کو نشانہ بنایا ہے: پاسدارانِ انقلاب فورس
ایران: ہم  نے کویت میں امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے
آئی آر جی سی نے کہا کہ جوابی حملہ جمعرات کو صبح 04:50 بجے (01:20 جی ایم ٹی) کیا گیا۔ (تصویر: اے پی آرکائیو) / AP

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نےکہا ہے کہ ہم نے کویت میں واقع امریکی فضائی اڈّے کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب فورس نے ایران کے جنوبی شہر بندر عباس کے ہوائی اڈے کے قریب امریکی فضائی حملے کے جواب میں کویت میں  واقع ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کا اعلان کیاہے۔

ایران کی نیم سرکاری تسنیم خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا  ہےکہ یہ جوابی حملہ جمعرات کو صبح 4 بج کر 50 منٹ پر امریکی حملے سے چند گھنٹے بعد کیا گیاہے۔

حملے  میں امریکہ نے بندر عباس کے ہوائی اڈے کے قریب ایک مقام کو فضائی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ جواب دشمن کے لئے ایک  سخت انتباہ ہے کہ وہ جان لے کہ جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا اور اگر حملے دہرائے گئے تو ہمارا ردِعمل زیادہ سخت ہوگا"۔

امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل ایک امریکی عہدیدار نے جاری کردہ بیان میں کہا  تھا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب اور امریکہ کے لئے خطرہ سمجھے جانے والے چار ایرانی ڈرون مار گرائے اور بندر عباس میں موجود ایرانی زمینی کنٹرول اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں  پانچواں ڈرون اڑان کی تیاری میں تھا ۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا ہے کہ "یہ اقدامات محدود اور مکمل طور پر دفاعی نوعیت کے تھے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لئے کئے گئے ہیں"۔

دریافت کیجیے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی