ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترک اور متحدہ عرب امارات کے صدور کے درمیان رابطہ، تعلقات کو فروغ دینے پر غور
ایردواان اور النہیان نےمشترکہ تعاون کے مواقع اور مفادات کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جس سے دونوں طرف کے عوام کو فائدہ پہنچے
ترک اور متحدہ عرب امارات کے صدور کے درمیان رابطہ، تعلقات کو فروغ دینے پر غور
ایردوان-النہیان / AA

ترک صدر رجب طیب ایردواان نے اتوار کو فون پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بات کی تاکہ تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، ۔

اس  بات چیت  کے دوران، ایردواان اور النہیان نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور مشترکہ مفادات کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جس سے دونوں طرف کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

لیڈروں نے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت، خاص طور پر ترقیاتی شراکت داریوں کی بنیاد پرمتحدہ عرب امارات-ترکیہ تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔

بات چیت  میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے علاوہ خطے میں موجود تازہ ترین صورتحال اور ان کے سلسلے میں کیے گئے کاموں پر بھی بات چیت ہوئی۔

لیڈروں نے یہ بھی  طے کیا  کہ  اس ہفتے کے لیے طے کی گئی  بالمشافہ  ملاقات بعد کی تاریخ تک مؤخر کر دی گئی ہے جسے دوبارہ  اپنی سہولت کے مطابق جلد از جلد مقرر کیا جائے گا۔

 

 

دریافت کیجیے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ