سیاست
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا کی حکمران پارٹی نے سابق وزیر اعظم کو نئے صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کر لیا
یہ ڈرامائی فیصلہ ہان اور پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا، جس نے پہلے کم مون سو کو آئندہ ماہ کے انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا،پہلے، پارٹی نے آئندہ مہینے کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کم مون-سو کو نامزد کیا تھا۔
جنوبی کوریا کی حکمران پارٹی نے سابق وزیر اعظم کو نئے صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کر لیا
FILE PHOTO: South Korean presidential candidate Kim Moon-soo meets with former Prime Minister Han Duck-soo in Seoul / Reuters
10 مئی 2025

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی حکمران جماعت نے اپنے صدارتی امیدوار کو تبدیل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ہان ڈک سو کو نامزد کر دیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ ڈرامائی فیصلہ ہان اور پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا، جس نے پہلے کم مون سو کو آئندہ ماہ کے انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا،

پارٹی نے کم کو امیدوار کے طور پر ہٹانے کے عمل کو شروع کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پارٹی اتوار کے روز اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ کم نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک “نصف شب  کی سیاسی بغاوت” قرار دیا۔

ہفتہ کے روز کم نے سیول کی ایک عدالت میں پی پی پی قیادت کے فیصلے کو روکنے کے لیے ایک فوری حکم امتناعی بھی دائر کیا۔ اس سے پہلے، کم نے خبردار کیا تھا کہ وہ پارٹی کے فیصلے کے خلاف قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا، “رات کی تاریکی میں ایک سیاسی بغاوت ہوئی۔ یہ غیر جمہوری عمل نہ صرف جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ بلکہ دنیا کی تاریخ میں بھی بے مثال ہے۔”

انہوں نے خبردار کیا، “میں اس صورتحال کے ذمہ داروں کو قانونی اور سیاسی طور پر جوابدہ ٹھہراؤں گا۔”

جنوبی کوریا 3 جون کو ایک ہنگامی صدارتی انتخاب منعقد کرے گا، جب آئینی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

جوونگ آنگ البو کے حالیہ سروے کے مطابق، ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جے میونگ 47 فیصد حمایت کے ساتھ سب سے آگے ہیں، ان کے بعد ہان 23 فیصد، کم 13 فیصد، اور ریفارم پارٹی کے امیدوار لی جون سک 4 فیصد پر ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان