دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے ایرانی جہاز بمعہ عملے پاکستان کے حوالے کر دیا
امریکہ نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پر روکا گیا بحری جہاز عملے سمیت ایران واپس بھیجنے کے لئے پاکستان کے حوالے کر دیا
امریکہ نے ایرانی جہاز بمعہ عملے پاکستان کے حوالے کر دیا
امریکی افواج ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز M/V توسکا کے قریب گشت کر رہی ہیں، جسے 20 اپریل 2026 کو بحیرہ عرب میں قبضے میں لیا گیا تھا۔ (فائل) / Reuters

امریکہ نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پر امریکی بحریہ کی طرف سے روکا گیا جہاز عملے سمیت ایران  واپس بھیجنے کے لئے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی  اتوار کے روز امریکی مرکزی کمانڈ 'سینٹ کوم' کے حوالے سے شائع کردہ  خبرکے مطابق ایران کی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش پر امریکہ کی جانب سے روکے گئے ایک بحری جہاز کو،اس کے عملے سمیت، ایران واپس بھیجنے کے لیے پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

'اے بی سی نیوز' نے سینٹ کوم کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے حوالے سے لکھا ہے کہ
"آج امریکی افواج نےایم/وی ٹوسکا نامی جہاز کے 22 رکنی عملے کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستان منتقل کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔"

ہاکنز نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی 6 افراد کو، ان کے ممالک واپس بھیجنے کے لئے، خطے کے ایک ملک میں منتقل کیا گیا تھا۔

ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ  کے مطابق، ان 6 افراد میں سے کچھ عملے کے ارکان کے اہلِ خانہ تھے۔

سینٹ کوم نے تصدیق کی درخواست کا جواب نہیں دیااور پاکستان اور ایران کے حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکی بحریہ نے 19 اپریل کوخلیجِ عمان میں ٹوسکا نامی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا تھا۔ بحریہ کا دعویٰ تھا کہ جہاز کو ناکہ بندی سے متعلقہ ہدایات پر عمل کرنے سے انکار پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی