دنیا
1 منٹ پڑھنے
ایران: فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا، چار افراد ہلاک
ایران کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر 'دورچہ' میں گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں
ایران: فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا، چار افراد ہلاک
پائلٹ اور کو-پائلٹ سمیت بازار کے سٹالز پر کام کرنے والے دو شہری مارے گئے۔ / AA

ایران کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر آج بروز منگل صوبہ اصفہان کے علاقے 'دورچہ' میں گر گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی  'مہر 'کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک سبزی  منڈی کے احاطے  میں  گرا ہے۔

خبر کے مطابق  حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔ حادثے میں  پائلٹ اور معاون پائلٹ اور  منڈی کے 2دکاندار ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاحال حادثے کی وجہ کا باقاعدہ  اعلان نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ یہ ایران میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسرا  فضائی حادثہ ہے۔ جمعرات کو ایران کے مغربی شہر ہمدان کے نزدیک بھی  ایک F-4 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کا  پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

ماضی میں بھی ایران میں  مہلک فضائی حادثات  پیش آتے رہے ہیں۔ ایران کو  طیاروں کے پُرزوں کی فراہمی پر مغربی پابندیوں  کی وجہ سے ملک اپنی سرکاری و تجارتی فضائی خدمات کے لیے پرانے ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں پر انحصار کرتا  ہے۔

دریافت کیجیے
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
چین: قابل استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ
جنوبی کوریا کی عدالت نےچو تائے یونگ کی سزا کو بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا
ٹرمپ کا دعوی "ہرمز امریکی ملکیت" ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی
جرمنی: بندرگاہوں کی ہڑتال نے رسل و رسائل کو مفلوج کر دیا
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
زیمبیا کے صدر ہچیلیما کو دوسری بار منتخب کر لیا گیا
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
ہنگری موٹروے پر بس حادثہ، ایک درجن سے زیادہ مسافر ہلاک
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان