دنیا
3 منٹ پڑھنے
ونیزویلا کی اپیل: دنیا متحد ہو جائے
لاطینی امریکہ، کیریبین اور دنیا بھر کے عوام اور حکومتوں سے اس سامراجی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں: وزیرِ خارجہ ایوان جِل پِنٹو
ونیزویلا کی اپیل: دنیا متحد ہو جائے
Yvan Gil Pinto said the aggression threatens international peace and stability in Latin America. [File photo] / EFE

وینیزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان جِل پِنٹو نے بروز ہفتہ دارالحکومت کاراکاس پر امریکی حملے کی  مذمت کی اور کہا ہے کہ "یہ کاروائی اقوامِ متحدہ کے منشور کی 'اعلانیہ خلاف ورزی' ہے جس نے   بین الاقوامی امن و استحکام اور لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے"۔

وزیرِ خارجہ نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "بولیواریائی' جمہوریہ وینیزویلا' بین الاقوامی برادری کے سامنے اس انتہائی سنگین عسکری جارحیت کو مسترد کرتا  اوراس کی مذمت کرتا ہے۔ حملے میں  امریکہ کی  موجودہ حکومت نے وینزویلا کی سرزمین اور آبادی کے حقوق کی خلاف ورزی کی اور دارالحکومت کاراکاس اور میرندا، اراگوا اور لا گوئرا صوبوں میں شہری اور عسکری مقامات کو نشانہ بنایا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی جارحیت خاص طور پر لاطینی امریکہ اور کیریبین کے خطے میں بین الاقوامی امن و استحکام کو اور لاکھوں افراد کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔

پِنٹو نے کہا ہے کہ "حملوں کا مقصد وینیزویلا کے اسٹریٹجک وسائل، خصوصاً تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا اور قوم کی سیاسی خودمختاری کو کمزور کرنا  ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے"۔

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ "یہ ایک نوآبادیاتی جنگ کی کوشش ہے جو فاشسٹ اولیگارکی کے ساتھ اتحاد کر کے جمہوری طرزِ حکومت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔لیکن جیسے اس نوعیت کی  سابقہ تمام کوششیں ناکام رہیں اسی طرح یہ کوشش بھی ناکام رہے گی"۔

انہوں نے کہا  ہےکہ صدر نکولس مادورو نے شہریوں کے حقوق اور ریاستی اداروں کے عمل کو  تحفظ میں لینے کے لئے ملک بھر میں 'خارجی تشویش انگیز حالت'  کے اعلان کا  فرمان جاری کیا ہے۔

سامراجی جارحیت

وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے لاطینی امریکہ، کیریبین اور دنیا بھر کے عوام اور حکومتوں سے اس سامراجی جارحیت کے خلاف  متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع ابلاغ  کے مطابق امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران بروز  ہفتہ وینزویلا کے دارالحکومت میں متعدد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

سی بی ایس نیوز نے امریکی حکام کے حوالے  سے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے اندر بشمول فوجی تنصیبات متعدد مقامات پر حملوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو مناظر میں شہر کے متعدد مقامات سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا اور فضائی حملے کے سائرن سنے گئے ہیں۔

جمعرات کو وینزویلا  ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئے اور پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب میں   صدر نکولس مادورو نے کہا تھا کہ ان کا ملک منشیات کے کاروبار کے خلاف تعاون پر امریکہ کے ساتھ  بات چیت پر آمادہ ہے۔

مادورو نے کہا تھا کہ وہ گفت و شنید کے لیے تیار ہیں 'جب بھی وہ چاہیں، جہاں بھی چاہیں اور جیسا بھی چاہیں'۔

انہوں نے واشنگٹن پر ، وینزویلا میں نظامِ حکومت کی تبدیلی کی کوششوں  کاالزام لگایا  اور کہا تھاکہ امریکہ کا  مقصد مسلسل دباؤ کی مہم چلا کر ملک کے تیل کےوسیع ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔

دریافت کیجیے
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات