دنیا
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل: ہمیں اعتراض ہے
ہمیں، غزّہ انتظامی بورڈ کے عملے پر، اعتراض ہے: نیتن یاہو دفتر
اسرائیل: ہمیں اعتراض ہے
علی شعت دیگر کمیٹی اراکین کے ہمراہ قاہرہ میں ایک میٹنگ میں شریک ہیں، امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے چند روز بعد۔ / Reuters
18 جنوری 2026

اسرائیل نے کہا ہے کہ اسے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 'امن کمیٹی' کے ماتحت  اور زیرِ محاصرہ فلسطینی زمینوں  میں بعد از جنگ انتظامیہ کی نگرانی کے لئے قائم کئے گئے 'غزہ پینل' کے عملے  پر اعتراض ہے۔  

کل بروز ہفتہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ"امن کمیٹی سے منسلک غزہ ایگزیکٹو بورڈ  کے اراکین سے متعلق اعلان اسرائیل کے ساتھ غیر مربوط اور اس کی پالیسی کے خلاف ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "نیتان یاہو  نے اس معاملے پر وزیر خارجہ کو امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔"

بروز جمعہ وائٹ ہاوس کے اعلان کردہ 'غزہ انتظامی بورڈ'  نامی مذکورہ پینل میں  ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فِیدان اور ایک قطری عہدیدار شامل ہیں ۔

امن بورڈ نے بروز ہفتہ مصر، ترکیہ، ارجنٹائن اور کینیڈا کے رہنماوں سے شرکت کی اپیلوں کے ساتھ شکل اختیار کرنا شروع کی  ۔

ٹرمپ پہلے ہی ،دوسالہ اسرائیلی بمباری اور نسل کُشی جنگ کے دوران ملبے میں تبدیل شدہ فلسطین میں اقتصادی ترقی سے متعلق متنازع ویژن کو ایجنڈے پر لا کر، خود کو اس امن کمیٹی کا چیئرمین قرار دے چکے ہیں۔

یہ پیش رفتیں، امن کمیٹی کے زیرِ نگرانی غزّہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی  کے، کشنر کی شرکت سے قائرہ میں منعقدہ، پہلے اجلاس کے بعد سامنے آئی ہیں۔  

فلسطینی کمیٹی کے ارکان کا اعلان

غزہ کے انتظام کے لیے قائم کی گئی فلسطینی نیشنل کمیٹی کےسربراہ علی شت  نے ہفتہ کو کمیٹی کے ارکان کے ناموں  کاباقاعدہ  اعلان کیا اور  کہا  ہےکہ کام قاہرہ سے شروع ہوگا اور بعد ازاں ہنگامی امدادی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے غزہ منتقل کیا جائے گا۔

شت شعبہ انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ  کے درجے کے ماہرِ تعلیم ہیں ۔مصر کےسرکاری  ٹیلی ویژن چینل 'القاہرہ نیوز' سے بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہا ہے کہ وہ کمیٹی کی صدارت کریں گے۔

کمیٹی میں شامل اراکین میں سے   انجینئر عائد ابو رمضان کو  معیشت، تجارت اور صنعت کا قلمدان سونپا گیاہے،  عبد الکریم عاشور شعبہ زراعت،  عائد یاغی شعبہ  صحت، انجینئر اسامہ السعداوی رہائش اور اراضی  اور عدنان ابو وردہ شعبہ  انصاف کے ذمہ دار ہوں گے۔

 شت نے کہا ہے کہ میجر جنرل سامی نسمن کو داخلہ اور داخلی سلامتی کا قلمدان سونپا گیا ہے، علی برہوم بلدیات اور آبی امور کی نگرانی کریں گے، بشیر الرئیس خزانے، ہناء ترزی سماجی امور، جبر الدور تعلیم  اور انجینئر عمر الشمالی ٹیلی مواصلات  کے ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم قاہرہ سے ایک ایسی کمیٹی کا اعلان کررہے  ہیں جو ہمارے لوگوں کی خدمت کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد غزہ کے لوگوں سے کی گئی  تاریخی ناانصافی کو دور کرنا ہے۔ اس کمیٹی کو انسانی مصائب کو کم کرنے اور فلسطینیوں کے رہائشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

شت نے غزہ کی حمایت میں کوششوں پر مصر اور صدر عبد الفتاح السیسی کا شکریہ ادا کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک  خاص طور پر قطر اور ترکیہ کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے کام کی حمایت کر نے والے عرب اور دیگر ممالک  کو بھی سراہا ہے۔