رائے
سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد اسرائیلی سیاست دانوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو بطور وزیرِاعظم اپنے عہد
اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم یائیر لاپید:"اسرائیل انہیں وزیرِاعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ یہ ہماری سلامتی، جمہوریت اور عالمی سطح پر ہماری ساکھ کو خطرے میں ڈال دے گا۔‘‘
امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد اسرائیلی سیاست دانوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو بطور وزیرِاعظم اپنے عہد
Yair Lapid, co-founder of Israeli political alliance Together, holds press conference in Jerusalem

اسرائیلی اپوزیشن کے سیاست دانوں نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد، جن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے کامیابی حاصل کی، اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو مزید اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کو نیتن یاہو اور اسرائیل کی حمایت کے تناظر میں دیکھتے ہوئے، اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے نشاندہی کی کہ امریکہ میں اسرائیل کی حمایت انتخابی شکست کی ایک وجہ بن گئی ہے۔

اپوزیشن جماعت ’’یَش عتید‘‘ کے رہنما اور سابق اسرائیلی وزیرِاعظم یائیر لاپید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکی انتخابی نتائج کے بعد کہا:"نیتن یاہو کے ساتھ قومی اتحاد کی حکومت بنانے کا امکان مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔‘"

لاپید نے مزید کہا:"اسرائیل انہیں وزیرِاعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ یہ ہماری سلامتی، جمہوریت کو خطرے میں ڈالے گا اور بین الاقوامی سطح پر ہمیں تباہ کر دے گا۔"

دوسری جانب ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما یائیر گولان نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا:"امریکہ میں سامنے آنے والے وسط مدتی انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ نیتن یاہو ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز، دونوں کی نظر میں کس قدر نقصان دہ شخصیت بن چکے ہیں۔"

گولان نے کہا کہ ان کے پاس وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہے اور انہیں ایک متبادل حکومت تشکیل دینی چاہیے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان، دونوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ریپبلکنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دریافت کیجیے
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ
شمالی کوریا : کلسٹر بموں کی صلاحیتوں کا جائزہ
کرپٹو کی چوری میں شمالی کوریا کا ہاتھ ہے:امریکہ
دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب شدید ہوگا:خامنہ آئی
گاڈی آئزنکوٹ کی لاپید سے ملاقات،اتحادی حکومت بنانے پر غور
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں