دنیا
2 منٹ پڑھنے
افریقی اور کیریبئن ممالک 10% سے زائد ٹیکس ادا کریں گے:ٹرمپ
وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک نے کہا کہ یہ ممالک زیادہ تر افریقہ اور کیریبین میں واقع ہیں، جن کا امریکی تجارتی حجم میں نسبتا کم حصہ ہے، اور توقع ہے کہ اس سے تجارتی عدم توازن کو کم کرنے کے ٹرمپ کے وسیع تر مقصد پر کوئی خاص اثر پڑنے کی توقع نہیں ہے
افریقی اور کیریبئن ممالک 10% سے زائد ٹیکس ادا کریں گے:ٹرمپ
/ AP
16 جولائی 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افریقہ اور کیریبین کے چھوٹے ممالک سمیت کچھ ممالک پر 10 فیصد سے زائد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ اس ملک سے امریکہ میں داخل ہونے والی مصنوعات پر انڈونیشیا کے ساتھ ان کے معاہدے کے تحت 19 فیصد ٹیکس لگے گا۔

ٹرمپ نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم ممکنہ طور پر ان سب کے لئے ایک ہی ٹیرف مقرر کرنے جا رہے ہیں،" انہوں نے کم از کم 100 ممالک کی مصنوعات پر "صرف 10 فیصد سے زیادہ"  شرح کی تجویز پیش کی۔

توقع ہے کہ محصولات یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔

وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک نے کہا کہ یہ ممالک زیادہ تر افریقہ اور کیریبین میں واقع ہیں، جن کا امریکی تجارتی حجم میں نسبتا کم حصہ ہے، اور توقع ہے کہ اس سے تجارتی عدم توازن کو کم کرنے کے ٹرمپ کے وسیع تر مقصد پر کوئی خاص اثر پڑنے کی توقع نہیں ہے۔

انڈونیشیا کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ابتدائی طور پر بیان کردہ 32 فیصد سے بہت کم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاہدے کے تحت انڈونیشیا نے 15 ارب ڈالر مالیت کی امریکی توانائی مصنوعات، 4.5 ارب ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات اور 50 بوئنگ طیارے خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے تقریبا دو درجن ممالک اور یورپی یونین کو محصولات کی شرح  کے بارے میں خطوط بھیجے ہیں جو اگلے ماہ سے نافذ العمل ہوں گے۔

محصولات کی تازہ ترین لہر ٹرمپ کی جانب سے اپریل میں تاریخی بلند درآمدی محصولات کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس نے  بازاروں میں اتار چڑھاؤ پیدا کیا ہے۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ ادویات کی درآمد ات ماہ کے آخر تک نئے ٹیرف سے مشروط ہوسکتی ہیں اور وہ ممکنہ طور پر اس معاملے پر ایک خصوصی اعلان کریں گے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کمپیوٹر چپس پر ٹیکسوں کے حوالے سے بھی اسی طرز کی پیروی کی جائے گی، جس کا آغاز شروع میں کم شرح سے ہوگا  جبکہ   مقامی  پیداوار کی اجازت دی جائے گی پھر وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان