پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منتقل کیا گیا اور  علاج کے بعد دوبارہ جیل واپس بھیج دیا گیا ہے
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
FILE PHOTO: Former cricketer Khan speaks duirng the All Parties Conference of Pakistan's Opposition Parties in London / Reuters (Wire)

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو منگل کو رات گئے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا اور  علاج کے بعد دوبارہ جیل واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ایک  ذریعے کی بدھ کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو بلڈ پریشر سے متعلق کچھ مسائل درپیش تھے۔ انہیں گزشتہ رات ضروری طبی علاج فراہم کیا گیااور بعدازاں  دوبارہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے"۔

روزنامہ  ڈان نے اسپتال کے ایک عہدیدار کے حوالے سےشائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ عمران خان کی جسمانی علامات معمول کے مطابق ہیں اور ان کی صحت کی حالت مستحکم ہے۔ عہدیدار کے مطابق، مریض کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد ماہرینِ امراضِ چشم کی ٹیم نے ان کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن لگایا۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے میدان سے سیاست میں آنے والے عمران خان 2022 میں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے بدعنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور تین سال سے زائد عرصے سے جیل میں بند ہیں۔

ان کے خلاف سنائی گئی سزاؤں میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام سزائیں معطل یا کالعدم ہو چکی ہیں تاہم ان کے خلاف اپیلوں پر کاروائی جاری ہے۔ عمران خان اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے اور انہیں سیاسی انتقام کا حصہ قرار دیتے ہیں، تاہم حکومت اس مؤقف کو تسلیم نہیں کرتی۔

عمران خان کے وکلا کا کہنا ہے کہ جیل میں ان کی صحت بگڑ رہی ہے اور ان کی دائیں آنکھ کی بینائی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اگست میں ان کا اسپتال کا دورہ ادھورا رہ جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر واپس جیل لایا گیا ہے۔

عمران خان کی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ عمران خان کی قانونی ٹیم اور ان کی اہلیہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دیں۔