سیاست
2 منٹ پڑھنے
لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران کی جنگ کے خاتمے کے لیے 'لازمی شرط' ہے: وزیر خارجہ عراقچی
لبنان میں جنگ بندی امریکہ کے ساتھ حال ہی میں اعلان شدہ معاہدے کا " ایک ناگزیر  حصہ"  ہے۔
لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران کی جنگ کے خاتمے کے لیے 'لازمی شرط' ہے: وزیر خارجہ عراقچی
[FILE] "اب جبکہ ہم جنگ کے خاتمے تک پہنچ چکے ہیں، جنگ کا خاتمہ لبنان میں بھی ہوگا،" عراقچی نے کہا۔ / Reuters

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے منگل کو کہا کہ تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، جس میں لبنان میں اسرائیلی حملوں کا خاتمہ بھی شامل  ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے "شرط" ہے،

عراقچی نے دارالحکومت تہران میں بین الاقوامی مشنز کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ لبنان اور ایران کے محاذ "روزِ اوّل سے کسی نہ کسی طرح آپس میں جڑے ہوئے اور ایک دوسرے پر منحصر تھے" اور اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان میں جنگ کے خاتمے کو ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی شرط سمجھا۔

انہوں نے کہا، "اب جب کہ ہم جنگ کے خاتمے تک پہنچ گئے ہیں، جنگ کا خاتمہ لبنان میں بھی ہوگا"، اور لبنان میں جنگ بندی امریکہ کے ساتھ حال ہی میں اعلان شدہ معاہدے کا " ایک ناگزیر  حصہ"  ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا اعلان ایران کے وقت کے مطابق پیر کی صبح کیا گیا تھا، اور مفاہمت نامہ باضابطہ طور پر جمعہ کو نافذ العمل ہوگا۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق عراقچی نے کہا کہ آئندہ امریکی–ایران مذاکرات جو جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے، دو مراحل میں تقسیم کیے جائیں گے۔

ان کے بقول پہلے مرحلے میں تنگہ ہرمز، بحری پابندیاں، اور جنگ کے بعد ایران کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو جیسے امور زیرِ بحث آئیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں جوہری معاملات اور پابندیوں میں نرمی کو حتمی معاہدے میں طے کیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا