ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
شمالی عراق کے غار میں میتھین گیس کا اخراج ،12 ترک فوجی شہید
یہ واقعہ اتوار کے روز آپریشن  پنجہ کلید کے علاقے  میں 852 میٹر کی اونچائی پر ایک غار کے اندر تلاشی اور صاف کرنے کے مشن کے دوران پیش آیا، جہاں پی کے کے دہشت گرد گروپ کے ارکان نے پناہ لی ہوئی تھی
شمالی عراق کے غار میں میتھین گیس کا اخراج ،12 ترک فوجی شہید
/ AA

ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں سرچ آپریشن کے دوران میتھین گیس کی زد میں آنے سے 12 ترک فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ اتوار کے روز آپریشن  پنجہ کلید کے علاقے  میں 852 میٹر کی اونچائی پر ایک غار کے اندر تلاشی اور صاف کرنے کے مشن کے دوران پیش آیا، جہاں پی کے کے دہشت گرد گروپ کے ارکان نے پناہ لی ہوئی تھی۔

یہ آپریشن 2022 میں پی کے کے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک فوجی کی باقیات کی بازیابی کی کوششوں کا حصہ تھا۔ مشن کے دوران 19 اہلکار گیس سے متاثر ہوئے اور ان میں سے چار دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی۔

ترک وزیر دفاع  یشار  گولر نے سینئر فوجی کمانڈروں کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی الوداعی تقریبات میں شرکت کی۔

ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے شہدا کے اہل خانہ، ترک مسلح افواج اور ہماری قوم کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

پی کے کے، جسے ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترک ریاست کے خلاف خونی بغاوت کر رہی ہے۔ 

مسلسل دھمکیوں کے جواب میں ، ترکیہ نے 2022 میں آپریشن"  پنجہ کلید" کا آغاز کیا ، جس میں شمالی عراق کے متینہ ، زاپ اور اواشین-بسیان علاقوں میں پی کے کے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ گروہ اکثر شمالی عراق کو ترکیہ کے خلاف سرحد پار حملوں کی منصوبہ بندی اور شروع کرنے کے لئے ایک اڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

ترک حکام نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ انقرہ کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہیں، جو مسلح حملوں کی صورت میں خود دفاعی اقدامات استعمال کرنے کا حق دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ترکیہ اور عراق کے درمیان دوطرفہ معاہدوں کے تحت  متعلقہ  علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے