دنیا
1 منٹ پڑھنے
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
روہنگیا مہاجرین پر مشتمل دو کشتیاں خلیجِ بنگال میں سمندر برد ہو گئیں، حادثےمیں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
[فائل]: بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کا ایک کیمپ، جو میانمار کی مظلوم روہنگیا اقلیت کے دس لاکھ سے زائد افراد کا مسکن ہے، 25 نومبر 2025۔ / AP

میانمار میں ظلم و ستم کی شکار روہنگیا اقلیت کے مہاجرین پر مشتمل دو کشتیاں خلیجِ بنگال میں سمندر برد ہو گئی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثےمیں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  یہ دونوں کشتیاں جون کے آخر میں  میانمار کی مغربی صوبے رخائن سے روانہ ہوئی تھیں۔کشتیوں  میں سوار زیادہ تر مسافر روہنگیا تھے۔مسافروں میں پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں سے آنے والے افراد بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق روانگی کے کچھ ہی دیر بعد، تقریباً 250 افراد پر مشتمل، کشتی سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

280 مسافروں والی دوسری کشتی کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 8 جولائی کو میانمار کے ایئراوادی ساحل کے قریب سمندر میں ڈوب گئی ہے۔

بیان میں اقوامِ متحدہ کے دونوں اداروں نے کہا ہے کہ"اگرچہ ان واقعات اور ہلاکتوں کی تعداد کی ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، تاہم UNHCR اور IOM کو ممکنہ طور پر انتہائی تباہ کن جانی نقصان پر شدید تشویش ہے۔"

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز