چینی راکٹ سیٹلائٹ لانچنگ کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا
"فلائٹ رپورٹس اور ویڈیوز   کے مطابق  خلائی جہاز  فضا  میں پھٹ گیا " ۔  حکام نے ناکامی کی وجہ "پرواز کی بے ضابطگی" کو قرار دیا۔
چینی راکٹ سیٹلائٹ لانچنگ کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا
ایک ویڈیو اسٹل میں 10 اگست 2026 کو ہائنان میں اڑان کے دوران دھماکے کے بعد چین کے لانگ مارچ 7A راکٹ کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دکھایا گیا ہے۔ / Reuters

چینی سرکاری میڈیا  نے اطلاع دی ہے کہ چین کا ایک راکٹ جو ایک مواصلاتی سیٹلائٹ لے جا رہا تھا،کو ناکام لانچنگ کا سامنا کرنا پڑا ،  "فلائٹ رپورٹس اور ویڈیوز   کے مطابق  خلائی جہاز  فضا  میں پھٹ گیا " ۔  حکام نے ناکامی کی وجہ "پرواز کی بے ضابطگی" کو قرار دیا۔

حکومت نے حالیہ برسوں میں اپنے خلائی پروگرام میں اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں تاکہ صدر شی جن پنگ کے بقول ملک کا "خلائی خواب" حاصل کیا جا سکے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، پیر کے روز نایاب لانچ کی ناکامی میں لانگ مارچ 7A کیریئر راکٹ شامل تھا جو چین کے جنوبی صوبے، ہینان میں واقع وینچانگ خلائی لانچ سائٹ سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:02  پر اڑان بھری ۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ناکامی کی وجوہات   کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

سنگاپور میں قائم براڈکاسٹر چینل نیوز ایشیا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں راکٹ کے پھٹنے کا اعلان کیا، جس میں ایک ہجوم کی تصویر شیئر کی گئی جو آسمان میں آگ کے گولے کی طرح حیرت سے دیکھ رہی تھی۔

مشکل کام

چینی اسپیس ایجنسی کے مطابق جولائی میں پہلی بار ایک قابلِ استعمال راکٹ کامیابی سے زمین پر اتارا، جو اس کی خلائی اہداف اور لانچ اخراجات کو کم کرنے میں ایک بڑا قدم تھا۔

یہ ملک 2030 سے پہلے چاند پر خلا باز اتارنے کا ہدف رکھتا ہے، ایک ایسی دوڑ  جس میں امریکہ  بھی اپنے آرٹیمِس پروگرام کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔

اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے X پر پیر کی ناکام لانچ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "راکٹ کی تیاری  ناقابلِ یقین حد تک مشکل ہوتی ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنے پروگرام کو  بحال کر لیں گے۔"

ایک چار ٹن وزنی اسپیس ایکس راکٹ کے بروز بدھ  غلطی سے چاند سے ٹکرا جانے کا خیال ہے ، جس کے نتیجے میں چاند پر ایک گڑھا بن جانے کی توقع کی جاتی  ہے۔

ژنہوا نے اس سال مارچ میں رپورٹ کیا تھا کہ وینچانگ سائٹ سے لانگ مارچ 7A کی چین کی 2020 میں  پہلی  اڑان  بھی ناکام رہی تھی ۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی ویٹو پاور ختم کی جائے: سانچیز
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
جنوبی افریقہ: مسلّح حملہ، 11 افراد ہلاک
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں