دنیا
2 منٹ پڑھنے
معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری انتقال کر گئے
فلسطینی موقف کے حامی، فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری انتقال کر گئے
Bold voice of Palestinian cinema, Mohammed Bakri turned film into resistance. / Archivo AFP

فلسطینی موقف کے حامی، فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

وہ اپنی دستاویزی فلم "جنین، جنین" اور فلسطینی  مقصدکے ساتھ  اپنی وابستگی کے حوالے سے پہچانے  جاتے تھے۔ اسی  وجہ سے ان کے اسرائیلی حکام کے ساتھ اکثر تنازعات رہتے تھے۔

گال زید، ہسپتال کے ترجمان نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا ہے کہ "محمد بکری اس بدھ کو گلیل میڈیکل سینٹر میں انتقال کر گئے ہیں۔"

ان کے خاندان کے مطابق وہ دل اور پھیپھڑوں کے مریض تھے۔

بکری 1953 میں گلیل میں ایک مسلم خاندان کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ فلسطینی-اسرائیلی تھے۔

1980 کی دہائی کی فلم "بیونڈ دی والز" میں ایک فلسطینی قیدی کا کردار ادا کرنے پر انہیں دنیا بھر سے پذیرائی ملی۔

2002 کی فلم "جنین، جنین" کی ریلیز کے ساتھ ان کی بین الاقوامی  شہرت میں اضافہ ہو گیا۔ فلم میں دوسرے انتفاضہ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں  اسرائیلی جنگی جرائم کی مذمت کی گئے تھی۔

فن مزاحمت کا عمل ہو سکتا ہے

اسرائیل سپریم کورٹ نے 2022 میں اس فلم پر پابندی برقرار رکھی اور اسے "بدنام" قرار دیا۔

چھ بچوں کے والد محمد بکری  نے اسرائیل میں فلسطینی شہریوں کی حالت کے بارے میں سماجی شعور اجاگر کرنے والی کئی دستاویزی فلمیں بھی بنائیں۔

عرب-اسرائیل ریڈیو اسٹیشن "اے-شمس" نے اپنی سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں "آزاد آواز" قرار دیا۔

ریڈیو اسٹیشن نے کہا ہے کہ "تھیٹر کے ابتدائی دنوں سے، محمد بکری کے لیے فن صرف مشغلے کا ذریعہ نہیں تھا، بلکہ شعور بیدار کرنے اور مکالمے میں حصہ لینے کا ایک آلہ تھا۔"

محمد بکری کی چھوڑ گئی میراث باقی رہے گی، جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ فن ایک مزاحمتی عمل ہو سکتا ہے۔"

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں