مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
فلسطینی نیوز ایجنسی 'وافا'  نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلح آباد کاروں نے کئی گھروں کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو دھوئیں کے باعث دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑ
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
اسرائیل-فلسطین

 غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے بدھ کے روز الخلیل  کے جنوب میں واقع مسافر یطا  کے علاقے میں 'خربت الطوبہ' کمیونٹی پر حملے کے دوران فلسطینیوں کے کئی گھروں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے؛ جبکہ دوسری طرف اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے  میں اپنے چھاپوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

فلسطینی ہلالِ احمر  نے اطلاع دی ہے کہ ان کی ٹیموں نے حملے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی 'وافا'  نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلح آباد کاروں نے کئی گھروں کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو دھوئیں کے باعث دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی افواج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع 'بیت فجار' اور رام اللہ کے مشرق میں واقع 'کفر مالک' اور 'دیر جریر' سمیت کئی علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔

البیریٰ  شہر میں فوجیوں نے تین گھروں کے رہائشیوں کو زبردستی باہر نکال دیا اور  گھروں  کو  فوجی چوکیوں میں تبدیل کر دیا۔

 فوجی قریبی محلے 'ام الشرائیط' میں بھی تعینات ہو گئے، جہاں انہوں نے اہم سڑکوں کو بند کر دیا اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا۔

دیگر مقامات پر، اسرائیلی آباد کار اپنے مویشیوں کے ہمراہ 'المغیر' گاؤں کے مغرب میں واقع 'شعب اللوز' کے علاقے میں داخل ہو گئے اور فلسطینی زمینوں اور املاک پر اپنے حملے جاری رکھے۔

دریں اثنا، اسرائیلی افواج مقبوضہ مشرقی  القدس  کے شمال میں واقع 'کفر عقب' اور 'قلندیہ' پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہیں۔ قلندیہ میڈیا سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں نے درجنوں گھروں پر چھاپے مارے اور ایک خاتون سمیت تقریباً 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی ہلالِ احمر نے بدھ کے روز اپنے ایک پہلے بیان میں کہا تھا کہ اس کی ٹیموں نے چھاپے کے دوران اسرائیلی افواج کے تشدد کا نشانہ بننے والے آٹھ فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی، اور فوجیوں کی جانب سے زخمیوں اور مریضوں تک رسائی روکنے کی کوششوں کے باوجود کیمپ سے پانچ مریضوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ کے باعث مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے؛ اس عمل کے دوران 1,182 سے زائد فلسطینی شہید، تقریباً 13,000 زخمی اور ہسپتالوں یا جیلوں میں بند گرفتار کیے جانے والوں کی تعداد تقریباً 24,000 تک پہنچ چکی ہے۔

 

دریافت کیجیے
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ