دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
کیف کو روسی ڈرون حملوں کی وجہ سے مسلسل فضائی دباؤ کا سامنا ہے، جہاں جیٹ سے چلنے والے ڈرون روزانہ ایک درجن تک ہوائی خطرے کی وارننگز کو  متحرک کر رہے ہیں۔
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
روس کا کیف پر 'بڑے پیمانے پر' حملہ، کم از کم چار افراد ہلاک / Reuters

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ایک بڑے روسی میزائل اور ڈرون حملے نے یوکرین کی راجدھانی کیف اور اس کے اطراف میں کم از کم چار افراد کو ہلاک اور درجن سے زائد کو زخمی کر دیا۔

یہ حملے اسی وقت ہوئے جب بچے موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ اسکول جانے کی تیاریوں میں تھے، جس کے نتیجے میں حکام نے مزید روسی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

تیمور تکاچنکو نے ٹیلگرام پر کہا: 'آج رات کیف کے علاقے پر روسی میزائلوں اور ڈراونز کے بڑے حملے ہوئے۔'

شہری فوجی انتظامیہ نے کہا: ' بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ  دارالحکومت پر دشمن کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔' انتظامیہ نے 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع  بھی دی۔

کیف کے مشرق میں واقع بوریسپِل میں حملوں نے ایک تجارتی مرکز کو نقصان پہنچایا، جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جبکہ ایک رہائشی عمارت پر حملے سے مزید آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

فضائی دفاع پر دباؤ

یوکرینی فضائیہ نے خبردار کیا ہے  کہ کیف اور اس خطے کے خلاف 'بالسٹک ہتھیار اور دیگر حملوں' کا خطرہ برقرار ہے، رہائشیوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

نئے تعلیمی سال کے  منگل کو شروع ہونے کے پیشِ نظر، علاقائی حکام نے زیادہ خطرے والے علاقوں میں بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کیف کو روسی ڈرون حملوں کی وجہ سے مسلسل فضائی دباؤ کا سامنا ہے، جہاں جیٹ سے چلنے والے ڈرون روزانہ ایک درجن تک ہوائی خطرے کی وارننگز کو  متحرک کر رہے ہیں۔

اختتام الہفتہ  دارالحکومت کے مضافات میں ایک گولہ بارود کے گودام پر حملے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دونوں فریقوں نے گوداموں، تجارتی سہولیات، بندرگاہوں اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر دور دراز کے حملوں میں شدت لائی ہے۔

یوکرین کو اب بھی انٹرسیپٹر میزائلز کے بحران کا سامنا ہے، بالخصوص امریکی ساختہ 'پیٹریاٹ' نظاموں کا جو بالسٹک خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے درکار ہیں۔

دوسری جانب  ایک یوکرینی فضائی  حملے نے روس کے وولگا دریا کے کنارے واقع سامارا علاقے میں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچایا — یہ علاقہ بڑی تیل ریفائنریز کا مقام ہے — علاقے کے گورنر ویاچیسلاو فیڈوریشچیف نے ابتدائی طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں دی۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے