دنیا
3 منٹ پڑھنے
شام کے ایس ڈی ایف کے ساتھ انضمام کے معاہدہ پیر سے نافذ ہو جائے گا
دمشق معاہدے کے ذریعے ایک "مثبت قدم" اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے اور دیر الزور اور رقہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شام کی صورتحال" اب پہلے جیسی نہیں  رہی۔
شام کے ایس ڈی ایف کے ساتھ انضمام کے معاہدہ پیر سے نافذ ہو جائے گا
شام کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ حکومتی رٹ کو مضبوط کرے گا اور حسکہ اور قامشلی میں کشیدگی کم کرے گا۔ / AA

شام کے وزیر اطلاعات نے شمال مشرق میں ریاستی اختیار کو مضبوط کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک قدم قرار  دیتے ہوئے کہا کہ  YPG دہشت گرد گروہ کی قیادت میں ایس ڈی ایف کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ پیر سے نافذ العمل ہوگا ۔

جمعہ کو ایک نجی  ٹی وی سے انٹرویو میں حمزہ المصطفیٰ نے کہا کہ دمشق معاہدے کے ذریعے ایک "مثبت قدم" اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے اور دیر الزور اور رقہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شام کی صورتحال" اب پہلے جیسی نہیں  رہی۔"

انہوں نے کہا کہ حاصیکہ اور قامشلی شہروں اور فوجی افواج کے ادغام کے متعلق تازہ معاہدہ 18 جنوری کو طے پائے سابقہ سمجھوتے پر مبنی ہے،  انہوں نے اس نئے معاہدے کو عملدرآمد کے عملی میکینزم کی وضاحت کرنے والا قرار دیا۔

18 جنوری کو حکومت اور YPG دہشت گرد گروہ کی قیادت میں ایس ڈی ایف نے شمال مشرقی شام میں عسکری تصادم ختم کرنے اور دجلہ کے مشرق میں اہم علاقوں پر مکمل ریاستی اختیار بحال کرنے کے زیر مقصد ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

اس معاہدے نے فوری جنگ بندی کے ساتھ انتظامی، فوجی اور ادارہ جاتی نظام کو دمشق کے اختیار کے تحت لانے کے ایک فریم ورک کا تعین کیا تھا۔

نئے معاہدے کے تحت، المصطفیٰ نے کہا کہ YPG دہشت گرد گروہ کی قیادت میں ایس ڈی ایف کے ارکان کو وزارت دفاع کے تحت فوجی بریگیڈز میں 'انفرادی طور پر' شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمل درآمد پیر سے شروع ہوگا، اور اسی دن حاصیکہ کے لیے نومنتخب سکیورٹی ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

المصطفیٰ نے مزید کہا کہ حکومت رمیلان اور السویدیہ تیل کے میدانوں کے ساتھ ساتھ قامشلی ہوائی اڈے کا کنٹرول دس دنوں کے اندر سنبھال لے گی۔

انہوں نے کہا کہ YPG دہشت گرد گروہ نے خود کو شامی کردوں کا واحد نمائندہ پیش کرنے اور اس مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔

وزیر نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں مختلف سیاسی دھاروں کے کرد وفود، بشمول کرد نیشنل کونسل، سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ کرد برادری کو متاثر کرنے والے امور پر بات چیت کی جا سکے۔

جمعہ کے اوائل میں حکومت نے کہا تھا کہ اس نے YPG دہشت گرد گروہ کی قیادت میں ایس ڈی ایف کے ساتھ ایک "جامع معاہدہ"طے کر لیا ہے جس کا مقصد اندرونی تقسیم ختم کرنا اور مکمل انضمام کی بنیاد رکھنا ہے۔

دریافت کیجیے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان