ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد متعدد عالمی ہم منصبوں سے رابطہ
اعلٰی سطحی سفارتکاروں نے تازہ ترین پیشرفت اور تصادم کو ختم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا۔
ترک وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد متعدد عالمی ہم منصبوں سے رابطہ
ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ / AA Archive

تترک وزیرِ خارجہ حاقان  فیدان نے ہفتہ کو امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر کی گئی بمباری کے بعد ایران، عراق، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق فیدان نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین، مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالطی اور انڈونیشیائی وزیرِ خارجہ سوگیونو سے الگ الگ  ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

بات چیت کے دوران سینئر سفارت کاروں نے خطے میں تازہ ترین پیش رفت اور حملوں کو روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیل اور امریکہ نے ہفتہ کی صبح ایران کے خلاف حملہ کیا، اور اس کا جواز انہوں نے 'ایرانی حکومت' کی مبینہ جانب سے لاحق خطرات کے طور پر پیش کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو دونوں نے ویڈیو بیانات جاری کیے۔

یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت عمان کی ثالثی کے تحت جاری تھی۔ جنیوا میں مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو ختم ہوا تھا۔

گزشتہ جون میں اسرائیل نے ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ کا آغاز بھی کیا تھا، جس میں بعد ازاں امریکہ نے حصہ لیا اور تین ایرانی جوہری تنصیبات کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا ۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں