غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ: 2024 میں غزہ میں 183 امدادی کارکن قتل کئے گئے ہیں
2024 میں غزّہ میں اسرائیلی حملوں میں 183 امدادی کارکن قتل کئےگئے ہیں اور یہ تعداد مذکورہ سال میں دنیا بھر میں ہلاک کئے گئے امدادی کارکنوں کی تعداد  کا تقریباً نصف ہے
اقوام متحدہ: 2024 میں غزہ میں 183 امدادی کارکن قتل کئے گئے ہیں
اقوام متحدہ نے امدادی کارکنوں کی 383 اموات کی مجموعی تعداد کو بین الاقوامی بے حسی کی "شرمناک مذمت" قرار دیا۔ (تصویر: روئٹرز آرکائیو) / Reuters

اقوام متحدہ نے کہا  ہےکہ 2024 میں غزّہ میں اسرائیلی حملوں میں  183 امدادی کارکن قتل کئےگئے  ہیں اور یہ تعداد مذکورہ سال میں دنیا بھر میں ہلاک کئے جانے والے امدادی کارکنوں کی تعداد  کا تقریباً نصف ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کُل 383 اموات پر مبنی  یہ صورتحال نہایت تشویشناک اور بین الاقوامی بے حسی کا ایک "شرمناک" اظہار ہے ۔

2024 کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں  میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان میں سے 60 امدادی کارکن  سوڈان اور باقی دیگر جنگ زدہ  علاقوں میں مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ان اموات کی اکثریت ریاستی عناصر کے ہاتھوں ہوئی ہے  اور ہلاک ہونے والوں کی اکثریت  مقامی عملے کے افراد پر مشتمل تھی جنہیں یا تو امدادی کاموں کے دوران یا پھر ان کے گھروں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عالمی یوم ِانسانی ہمدردی کے موقع پر جاری کی گئی اس اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق اموات کے ساتھ ساتھ گذشتہ سال 308 امدادی کارکن زخمی ہوئے، 125 کو اغوا کر لیا گیا اور 45 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ عالمی یوم انسانی ہمدردی کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بے عملی کا شرمناک اظہار

اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی امداد کے  سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ"ایک امدادی کارکن  پر حملہ ہم سب پر اور ان سب لوگوں پر حملے کے مترادف  ہے جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔اس پیمانے کے  حملوں کا بغیر کسی احتساب کے رہنا   بین الاقوامی بے عملی کا ایک شرمناک اظہار ہے"۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے آغاز سے تاحال  265 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے زور دیا  ہے کہ انسانی ہمدردی کے عملے پر حملے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور جنگ اور آفات زدہ علاقوں میں لاکھوں افراد کے لیے مصروفِ عمل  امدادی عناصر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 فلیچر نے کہا ہے کہ "امدادی کارکنوں کے خلاف تشدد کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ جس سے بچنا ناممکن ہو لہٰذا  اسے ختم کیا جانا چاہیے۔"

عالمی ادارہ صحت نے بھی اس سال 16 علاقوں میں صحت کے عملے پر 800 سے زیادہ حملوں کی اطلاع دی ہے۔ ان حملوں میں 1,110 سے زیادہ صحت کے کارکن اور مریض ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

ہر سال 19 اگست کو منایا جانے والا 'عالمی یوم انسانی ہمدردی'، 2003میں بغداد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بمباری کی یاد تازہ کرتا ہے۔ اس حملے  میں اقوام متحدہ کے نمائندے سرجیو ویرا ڈی میلو سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دریافت کیجیے
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے