ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک دفاعی صنعی کمیٹی کا اجلاس،مستقبل کے اہداف پر غور
بیان میں کہا گیا کہ دفاعی صنعت کی برآمدی کامیابی، مستقبل کے اہداف اور اہم منصوبوں کے حوالے سے جائزے کیے گئے ساتھ ہی   قومی دفاعی شعبے کی حمایت کے عزم کی بھی تصدیق کی گئ
ترک دفاعی صنعی کمیٹی کا اجلاس،مستقبل کے اہداف پر غور
ترکیہ / AA

ترکیہ  کی دفاعی صنعت کی  ایگزیکٹو کمیٹی صدر رجب طیب ایردوان  کی صدارت میں ایوان صدر میں یکجا ہوئی ۔۔

ایک بیان کے مطابق، 2026 کے پہلے اجلاس میں کمیٹی نے 2025 میں ترکیہ کی دفاعی صنعتی سرگرمیوں ، اس کی برآمدی کارکردگی، مستقبل کے اہداف اور جاری اہم منصوبوں کا جائزہ لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دفاعی صنعت کی برآمدی کامیابی، مستقبل کے اہداف اور اہم منصوبوں کے حوالے سے جائزے کیے گئے ساتھ ہی   قومی دفاعی شعبے کی حمایت کے عزم کی بھی تصدیق کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزارتِ  دفاع اور وزارتِ داخلہ کی ضروریات پورا کرنے کے لیے موجودہ اور منصوبہ بند منصوبوں سے متعلق ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی اور فیصلے کیے گئے ہیں۔

  کمیٹی نے  ترکیہ کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کامیابیاں ہماری قوم اور ریاست کی مضبوط حمایت کے باعث ممکن ہو سکی ہیں۔

کمیٹی نے  2026 میں بھی مزید مضبوط عزم کے ساتھ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دفاعی صنعت میں پیشرفت قومی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

بیان کا اختتام اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کا عوامی  اعلان کرتے ہوئے کیا گیا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے