دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: ٹکسال نے پینی کی پیداوار بند کر دی
تھوک پرچون فروش اور دیگر کاروبار اب بھی 1 سینٹ کے  اضافے سے مصنوعات اور خدمات کی قیمتیں طے کرسکتے ہیں: ٹکسال
امریکہ: ٹکسال نے پینی کی پیداوار بند کر دی
The penny has long played a role in daily American life, from the earliest days of the US economy to the present. / AP

امریکہ وزارتِ خزانہ کے شعبہ ٹکسال نے کہا ہے کہ پینی کی 232 سالہ پیداوار  بروز بدھ فلاڈیلفیا میں آخری پینی کی ڈھلائی کے ساتھ بند کر دی گئی ہے۔

 یہ قدم، ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے پیداواری لاگت میں چار گُنا اضافے کی وجہ سے دھاتی سکّوں کی ڈھلائی بند کرنے کا اعلان کئے جانے سے چھ ماہ بعد اُٹھایا گیا ہے۔ ٹکسال نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "ٹکسال، تاریخی اور مجموعہ بنانے  کی طلب کو پورا کرنے کے لئے، محدود پیمانے پر سکّہ سازی جاری رکھے گا۔ ٹکسال نے کہا ہے کہ پیداوار بند ہونے کے باوجود پینی ادائیگی کا آئینی ذریعہ ہے۔اس وقت منڈی میں گردش کرتی پینیوں کی تعداد 300 بلین ہے  جو تجارت کے لئے درکار رقم سے کہیں زیادہ ہے۔

ٹکسال نے کہا ہے کہ "تھوک پرچون فروش اور دیگر کاروبار اب بھی 1 سینٹ کے  اضافے سے مصنوعات اور خدمات کی قیمتیں طے کرسکتے ہیں"۔

پینی کو  سب سے پہلے 1792 کے ٹکسال ایکٹ کے ذریعےمنظور کیا گیا  اور اس  نے امریکی معیشت کے ابتدائی دنوں سے لے کر تا حال  امریکی زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 ٹکسال نے کہا ہے  کہ معاشی و پیداواری عوامل کے ساتھ ساتھ صارفین کے تبدیل ہوتے رجحانات نے بھی دھاتی کرنسی  کی پیداوار کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔پچھلی دہائی کے دوران  ایک پینی کی پیداواری لاگت 1.42 سینٹ سے بڑھ کر 3.69 سینٹ ہوگئی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال ماہِ فروری میں ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں   کہا تھا کہ پینیوں کی پیداوار مالی طور پر غیر منطقی ہے۔ کئی سالوں سے  امریکہ 2 سینٹ سے زائد پیداواری مالیت کی پینیاں چھاپ رہا ہے۔یہ بہت بڑا اصراف ہے۔ میں نے اپنے وزیر خزانہ کو  پینیوں کی چھپائی بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی کرنسی کی سب سے چھوٹی اکائی یعنی 1 سینٹ کو عوام میں پینی کے نام سے پُکارا جاتا ہے۔

دریافت کیجیے
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے