دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور چین کے درمیان 20 معاہدے
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد روس اور چین نے معیشت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی  20 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں
روس اور چین کے درمیان 20 معاہدے
روس-چین / Reuters

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد روس اور چین نے معیشت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی  20 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ ماسکو اور بیجنگ نے باہمی تجارت کا ایک ایسا مستحکم نظام قائم کر لیا ہے جو بیرونی دباؤ اور عالمی منڈیوں کے اتھل پتھل سے محفوظ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روبل اور یوآن میں تجارت کرنے سے اقتصادی تعاون کو بیرونی اثرات سے بچانے اور تجارتی تعلقات میں پائیداری کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ "روس اور چین کی طرف سے باہمی ادائیگیوں کو قومی کرنسیوں میں منتقل کرنے کے مربوط اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل رہے ہیں نتیجے کے طور پر، اب روس اور چین کے درمیان ہونے والی تقریباً تمام تجارتی کارروائیاں روبل اور یوآن میں کی جا رہی ہیں۔

روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ روس چین کو تیل اور گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، اور روسی نیوکلیئر کارپوریشن "روس آٹوم" وسیع تر توانائی تعاون کے حصے کے طور پر چین میں جوہری پاور پلانٹس کے نئے یونٹس کی تعمیر مکمل کر رہی ہے۔

انہوں نے روس اور چین کی شراکت داری کو بین الاقوامی امور میں استحکام پیدا کرنے والا ایک اہم عنصر قرار دیا۔

مزید برآں، پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان بغیر ویزا  نظام کے مثبت نتائج کی طرف اشارہ کیا، جس سے سیاحت اور عوامی رابطوں کو فروغ ملا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ سال 2025 میں 20 لاکھ سے زائد روسی شہری چین آئے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ چینی شہریوں نے روس کا دورہ کیا۔

 

 

 

دریافت کیجیے
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی