نیا شام
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں ایک نئی فوجی کارروائی
اسرائیلی افواج نے قنیطرہ کے جنوبی نواح میں شہر الرفید کے مغرب میں گھس کر  ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
کشیدگی میں کمی کے مذاکرات کے باوجود اسرائیلی افواج شام کے قنیطرہ میں داخل ہو گئیں۔ (تصویر: فائل) / Reuters

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ میں دوبارہ دراندازی کی اور ایک چرواہے کو حراست میں لے لیا۔

الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے قنیطرہ کے جنوبی نواح میں شہر الرفید کے مغرب میں گھس کر  ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

اس خطے میں بار بار اسرائیلی دراندازیاں دیکھی گئی ہیں، اور چینل نے جمعے کو الرفید کے مغرب میں مزید  ایک در اندازی  کی اطلاع  دی ہے۔

کئی ماہ سے جنوبی شام میں اسرائیلی دراندازیوں اور حملوں کا تسلسل جاری رہا ہے جن میں چھاپے، تلاشی، گرفتاریاں اور فوجی چیک پوائنٹس قائم کرنا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ان کارروائیوں میں اضافہ دسمبر 2024 کے بعد ہوا تھا، جب اسرائیل نے 1974 کے علیحدگی معاہدے کے خاتمے کا اعلان کیا اور شامی بفر زون پر قبضہ کر لیا۔

دراندازی امریکی ثالثی مذاکرات کے دوران ہوئی

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سیریا عرب نیوز ایجنسی (SANA) کے مطابق زمینی پیش قدمی ایسے وقت میں ہوئی جب شامی اور اسرائیلی اعلی سطحی  وفود،  اُردن میں امریکی ثالثی کے تحت حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدگی کم کرنے کے لیے ملاقات کر رہے تھے۔

شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کی اور اُن کے ساتھ خفیہ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے؛ وفد نے اسرائیلی حملوں، گرفتاریوں اور دراندازیوں کو روکنے کے لیے عملی میکانزم قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی اور ایک سیکورٹی معاہدے کی تجدید پر بات چیت بھی کی۔

بات چیت کے دوران دمشق نے زور دیا کہ شام ایک خودمختار ریاست ہے اور اسے اپنی قومی فوج کو بلا  کسی پابند طریقہ کار کے،  از سر نو منظم  کرنے اور شراکت داریوں کے تعین کا پورا حق حاصل ہے۔

شام نے دہرایا کہ مقبوضہ گولان شامی علاقہ ہے اور فوری ترجیح اسرائیلی افواج کا 8 دسمبر 2024 سے قبل   کی سرحدی لائنوں تک  واپس  لوٹنا  اور  1974 کے علیحدگی معاہدے کی مکمل بحالی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے