ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ پاکستان کے ساتھ ہے: ایردوان
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فون پر صدر ایردوان نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے  پاکستانی عوام  سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ترکیہ پاکستان کے ساتھ ہے: ایردوان
/ AA

ترک صدر رجب طیب اıردوان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے  کا اعادہ کیا ہے۔

ترک شعبہ اطلاعات کے مطابق بدھ کو ہونے والی اس  بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی، 6 مئی کی رات کو ہونے والے حملے اور تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فون پر صدر ایردوان نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے  پاکستانی عوام  سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے انقرہ کی جانب سے پاکستان کے 'پرسکون اور متوازن رویے' کی حمایت کا اظہار کیا۔

ترک رہنما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی غیر جانبدار، شفاف اور قابل اعتماد بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز مناسب ہے۔

اسلام آباد نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کے "آپریشن سندور" میں کم از کم 26 شہری ہلاک اور 46 دیگر زخمی ہوئے۔

 دوسری جانب ،نئی دہلی نے کہا کہ اس نے پاکستان میں "دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے" کو نشانہ بنایا ہے ۔

دریافت کیجیے
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
ترکیہ: صدارتی سرپرستی میں منعقدہ 7 ویں بین الاقوامی یاٹ ریس اختتام پذیر ہو گئی
استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس
ترکیہ: اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی ہرزہ سرائی اسرائیلی حکومت کی فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے
ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا
وزارت خارجہ کے ترجمان کیچیلی کا یونان کے حوالے سے بیان
ترکیہ، شام اور عراق کی ترقی میں ایک کلیدی ملک
صدر ایردوان کی معرکہ عظیم کی سالانہ یاد کے موقع پر خصوصی پوسٹ
ترکیہ: اناطولیہ میں طاعون کے قدیم ترین شواہد
ترکیہ: جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی 25 ویں سالگرہ
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا