ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموشی توڑ دے: ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان  نے اپنے انڈونیشیائی ہم منصب پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعے کو فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی۔
مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموشی توڑ دے: ایردوان
ایردوان / AA

صدر رجب طیب ایردوان  نے اپنے انڈونیشیائی ہم منصب پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعے کو فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی۔

جمعرات کو ہونے والی  گفتگو کے دورانترک صدر  نے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں سے شروع ہو کر خلیجی ممالک تک پھیلنے والا تشدد کی  لہر اب فوری طور پر ختم ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مسجدِ اقصیٰ کو نشانہ بنانے والی اسرائیلیل جارحیت  کو "ناقابلِ قبول" قرار دیا اور کہا کہ "مسلم برادریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے داخلے میں رکاوٹ ڈال کر اسلام قبلہ اول  کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے پر خاموش نہ رہیں۔

دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

ایران پر حملوں اور بعد ازاں جوابی ضربوں کے بعد پورے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور یہ ضربیں خلیجی ممالک تک پھیل چکی ہیں، جس سے ایک وسیع تر علاقائی تنازع کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ترکیہ نے خود کو سفارت کاری کے مضبوط حامی کے طور پر پیش کیا ہے، اور بارہا تمام فریقین سے مزید اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے اور ایسے تنازعات کے علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی پر مرتب ہونے والے خطرات کی وارننگ دی ہے۔

انقرہ نے مذہبی اور ثقافتی مقامات کے تحفظ، خاص طور پر مقبوضہ مشرقی یروشلم میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجدِ اقصیٰ، جو اسلام کی مقدس ترین جگہوں میں سے ایک ہے اس  کی حیثیت مسلم دنیا میں ایک نہایت حساس معاملہ بنی ہوئی ہے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے