ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
بیشکتاش میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں تین مشتبہ افراد کو غیر فعال  کر دیا گیا، واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں: مصطفیٰ چِفتچی
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے فائرنگ کی اطلاعات کے بعد، پولیس کی متعدد ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئیں۔ / AA

ترکیہ کے وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چفتچی  نے کہا ہے کہ استنبول کے ضلع بیشکتاش میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں تین مشتبہ افراد کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکاربھی زخمی ہو گئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چِفتچی نے آج بروز  منگل  جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ مشتبہ افراد نے یاپی کریڈی پلازا کمپلیکس کے سامنے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد ہونے والی جھڑپ میں تینوں حملہ آوروں کو "غیر فعال" کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

وزیرِ انصاف آقن گورلیک نے کہا  ہےکہ علاقے سے فائرنگ کی آوازوں کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد عدلیہ  نے تحقیقات کا آغاز کر دیا  اور ایک ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر کو2 پراسیکیوٹرز کے ہمراہ  جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

استنبول کے گورنر داود گُل نے بتایا  ہےکہ قونصل خانہ پلازا کے اندر واقع ہے اور گزشتہ اڑھائی سال سے بند ہے۔

مشتبہ افراد کی شناخت ہو گئی ہے اور ان کے روابط کی تحقیقات جاری ہیں

حکام کے مطابق، مشتبہ افراد ایک کرائے کی گاڑی کے ذریعے ازمیت سے استنبول آئے تھے۔ ان میں سے ایک کا تعلق مذہب کا غلط استعمال کرنے والے گروہ سے بتایا گیا  ہے، جبکہ دوسرے (مشتبہ افراد میں شامل دو بھائیوں میں سے ایک) کا ماضی میں منشیات سے متعلق ریکارڈ موجود ہے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ تحقیقات سکیورٹی اداروں کے ساتھ مربوط شکل میں جاری ہیں اور حملے کی نوعیت اور  وجوہات  کو منظر عام پر لانے کے لئے کام جا رہی ہے۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز