جاپان میں میگا زلزلے کا انتباہ
اپانی سائنسدان عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیلیں کر رہے ہیں
00:00
جاپان میں میگا زلزلے کا انتباہ
زلزلہ
10 دسمبر 2024

جاپانی ماہرینِ زلزلہ کا کہنا ہے کہ ملک کو ایک دن لاکھوں لوگوں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والے کسی  ممکنہ "میگا زلزلے" کی تیاریاں  کرنی چاہییں ۔ تاہم وہ اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ اس انتباہ کا یہ مطلب نہیں کہ عنقریب  کوئی بڑا زلزلہ آئے گا۔

جاپان میٹرولوجیکل ایسوسی ایشن (جے ایم اے) کا یہ انتباہ 2011 میں آنے والے زلزلے، سونامی اور جوہری تباہ کاریاں کہ جس میں قریب  18 ہزار 500 افراد ہلاک ہوگئے تھے  کے بعد وضع کردہ   نئے  اصولوں کے دائرہ کار میں جاری  کیا جانے والاپہلا انتباہ  ہے۔

یہ انتباہ  کیا ہے؟

JMA کی "میگا زلزلے کی وارننگ" میں "ممکنہ بڑے زلزلے میں، زوردار ہلچل اور بڑے سونامی آئیں گے۔" کی عبارت کو جگہ دی گئی ہے۔

 "نئے بڑے زلزلے کا امکان معمول سے زیادہ ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک خاص وقت میں کوئی بڑا زلزلہ ضرور آئے گا۔"

اس اعلان کا تعلق نانکائی گرت سے ہے، جو بحر الکاہل میں دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہے اور جہاں ماضی میں بڑے زلزلے آئے ہیں۔

JMA کی "میگا زلزلے کے انتباہ " میں یہ کہا گیا ہے کہ "ممکنہ بڑے زلزلے میں، زوردار لرزش اور بڑے سونامی طوفان  آئیں گے۔"

 "نئے بڑے زلزلے کا امکان معمول سے زیادہ ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ  کسی معینہ  مدت میں کوئی بڑا زلزلہ ضرور آئے گا۔"

یہ اعلان نانکائی  نشیبی علاقے سے متعلق ہے، جو بحر الکاہل میں دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہے اور جہاں ماضی میں بڑے زلزلے آ چکے ہیں۔

نانکائی ٹرف  کیا ہے؟

800 کلومیٹر (500 میل) طویل زیر آب  ٹرف ، ٹوکیو کے مغرب میں، جزیرہ کیوشو کے جنوبی سرے تک پھیلا ہوا  ہے۔

اس مقام پر ہر سو سال یا دو سو سال میں ایک بار 8 یا 9 کی شدت کا تباہ کن زلزلہ آتا ہے۔

عمومی طور پر اس طرح کے جھٹکے، جو اکثر دہرے  زلزلوں کے طور پر آتے ہیں اور جنہیں "میگا تھرسٹ زلزلے" کہا جاتا ہے، جاپان کے جنوبی ساحل پر خطرناک سونامی کا سبب بنتے ہیں۔

1707 میں، نانکائی نشیبی  علاقے  تمام حصے بیک وقت  ٹوٹ  گئے، جس سے ملک میں ریکارڈ کیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا زلزلہ آیا۔

ماؤنٹ فُوجی  آتش فشاں کے پھٹنے کا بھی موجب بننے والے اس زلزلے کے بعد  نانکائی میں 1854 میں مزید دو زلزلے آئے اور 1944 اور 1946 میں ایک ایک زلزلہ آیا۔

متوقع زلزلہ کےخطرے کی سطح کیا ہے؟

حکومتِ جاپان  نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اگلے 30 سالوں میں نانکائی  نشیبی علاقت میں 8تا9 شدت کے زلزلے کے آنے کا امکان تقریباً 70 فیصد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بدترین صورت حال میں تین لاکھ  افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں اور کچھ انجینئرز کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر کے گرنے سے نقصان 13 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین ارضیات کائل بریڈلی اور جوڈتھ اے ہبارڈ نے ارتھ کویک انسائٹس نیوز لیٹر میں لکھاہے کہ ، "ننکائی میں  ہولناک  زلزلوں کی تاریخ انتہائی خوفناک ہے۔"

"اگرچہ زلزلے کی پیشین گوئی ناممکن ہے، لیکن عام طور پر ایک کے   رونما ہونے سے  دوسرے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔"

"مستقبل کا بڑا نانکائی زلزلہ بلاشبہ  دنیا بھر  کا ایک طویل عرصے سے  منتظر ہونے والا ایک زلزلے ہے اور جیسے میگا زلزلے کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔"

عوام کو کس حد تک خدشات رکھنے چاہییں؟

جاپان، زلزلےکی پٹی کے  علاقوں میں مقیم عوام کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اپنے فرنیچر کو  مضبوطی سے ایک جگہ سے فکس کر کر رکھیں  اور قریب ترین  محفوظ  پناہ گاہ کے مقام کو جاننے تک عمومی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ملک کے بہت سے گھروں میں ڈیزاسٹر کٹ بھی ہوتی ہے جس میں بوتل بند پانی، دی ٹن فوڈ ، فلیش لائٹس، ریڈیو اور دیگر عملی اشیاء ہوتی ہیں۔

لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بریڈلی اور ہبارڈ کے مطابق، گزشتہ دنوں آنے  والے 7.1 کی شدت کے زلزلے کا پیشگی  زلزلہ ہونے کا امکان "کافی معدوم" ہے۔

"مثال کے طور پر، کیلیفورنیا میں، عام اصول یہ ہے کہ کسی بھی زلزلے کے پیشگی لرزش  ہونے کا امکان تقریباً پانچ فیصد ہے۔"

دریافت کیجیے
مالدیپ  نے نئی نسل پر تمباکو کے استعمال کی پابندی عائد کر دی
جنوبی کوریا: 'اے پی ای سی'  کے مہمان مصنوعی ذہانت والی ٹیکسیاں استعمال کریں گے
ترکیہ پہلی بار بڑی تعداد میں تیار کردہ آلتائے جنگی ٹینکوں کو ترک مسلح افواج کے سپرد کر رہا ہے
یو ٹیوب تک رسائی بند،لاکھوں صارفین متاثر
اسپیس ایکس نے نئے اسٹار شپ راکٹ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
گوگل نے بھارت میں 15 ارب ڈالر کے اے آئی ڈیٹا سینٹر کے منصوبے کا اعلان کردیا
امریکی قانون سازوں نے چین میں چپ بنانے کے آلات کی فروخت پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا
5G ٹیکنالوجی 2030 تک ترک  معیشت میں 100 بلین ڈالر کا حصہ ڈالے گی
ایران اور روس کے  درمیان ایران میں چار جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے 25 بلین ڈالر کا معاہدہ
عراق میں پہلے صنعتی پیمانے پر سولر پلانٹ کا افتتاح
صدر ایردوان کو ٹوگ T10F ماڈل کی گاڑی پیش کر دی گئی
جنوبی کوریا اور نیٹو کے درمیان سائبر سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر مذاکرات
ترک ای وی کمپنی ٹوگ نے جرمنی میں نیا سیڈان ماڈل متعارف کروادیا
انرجی سیکیورٹی اینڈ ڈیجیٹل گرین ٹرانسفارمیشن
یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر "جوپیٹر" آج متعارف ہوگا
اوپن ایے آئی بھارت میں 1 گیگاواٹ کا ڈیٹا سینٹر قائَم کر سکتا ہے: بلومبرگ
سوڈان: ہیضے کی وباء پوری شدّت سے جاری، مزید 36 افراد ہلاک
ترکیہ کی تیز رفتار ٹارگٹ ڈرون سسٹم'شمشیک' کی کامیاب آزمائش
جاپان میں طلبہ کےلیے اسمارٹ فونز کے استعمال کی حد مقرر کرنے پر غور
مسک: ایکس، اے آئی ایپل پر غیر منصفانہ ایپ عمل درآمد کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا