غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: اسرائیل سیف کے قتل کی تحقیقات کرے
غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی طرف سے قتل کئے گئے 20 سالہ فلسطینی نژاد امریکی شہری 'سیف مسلط' کے قتل کی تحقیقات شروع کی جائیں: ہکابی
امریکہ: اسرائیل سیف کے قتل کی تحقیقات کرے
Israel US Iran Mideast Wars / AP

امریکہ نے اسرائیل سے امریکی شہری کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل میں امریکی سفیر نے اسرائیلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی طرف سے قتل کئے گئے 20 سالہ فلسطینی نژاد امریکی شہری 'سیف مسلط' کے قتل کی تحقیقات شروع کی جائیں۔

امریکی سفیر 'مائیک ہکابی' نے منگل کے روز سوشل میڈیا 'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک امریکی شہری سیف مسلط کے جارحانہ قتل کی تحقیقات کرے۔ سیف اپنے اہلِ خانہ سے ملنے کے لئے سنجل آیا ہوا تھا جہاں اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ اس جُرم اور دہشت گردانہ کاروائی کا حساب پوچھا جانا چاہیے۔ سیف کی عمر صرف 20 سال تھی"۔

احتساب کے مطالبات

واضح رہے کہ سیف مسلط فلوریڈا کے رہائشی امریکی شہری تھے۔ گذشتہ ہفتے بروز جمعہ اپنے کنبے سے ملاقات کے لئے سنجل قصبے میں موجودگی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

متاثرہ کنبے کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے سیف کو گھیر لیا، اسے زد و کوب کیا اور ایمرجنسی طبّی عملے کو تین گھنٹے تک اس تک پہنچنے سے روکے رکھا۔

ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی سیف مسلط کی موت واقع ہو گئی۔ متعدد امریکی قانون سازوں نے تعزیتی پیغامات جاری کیے اور وزارتِ خارجہ سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ قتل ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجوں اور غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کی جانب سے تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ