دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
روسی فوج نے رات بھر یوکرین کے لاجسٹک مراکز، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور یوکرینی فوج کے مفادات کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہازوں پر ڈرون حملے جاری رکھے ہیں: روس وزارتِ خارجہ
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
خارکیف میں ہونے والے ایک روسی میزائل حملے کے بعد

روس وزارت دفاع  نے کہا ہے کہ روسی فوج نے رات بھر یوکرین کے لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور یوکرینی فوج کے مفادات کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہازوں پر ڈرون حملے جاری رکھے ہیں۔

بیان کے مطابق، حملوں میں خارکیف شہر میں واقع ’’ایپی سینٹر‘‘لاجسٹک مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں یوکرینی فوج کی ضروریات کے لیے دوہرے استعمال کی اشیا ذخیرہ کی جاتی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک ایسے تقسیمی مرکز پر بھی حملہ کیا گیا جہاں فوجی سامان ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترسیل بھی کی جاتی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی شہر میں واقع ’’واسیشچےوو‘‘لاجسٹک ٹرمینل کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے فوجی سازوسامان ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’بحیرہ اسود کی بندرگاہ چورنومورسک کی جانب یوکرینی فوج کی ضروریات کے لیے سامان لے جانے والے ایک خشک مال بردار بحری جہاز کو بھی سمندر میں دورانِ سفر نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘

وزارت کے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظاموں نے رات بھر ماسکو اور پرم سمیت اس کے نواحی علاقوں سمیت مختلف خطوں میں یوکرین کے 532 ڈرونوں کو مار گرایا ہے۔

دریافت کیجیے
روس: ہم نے یوکرین میں ایک بندرگاہ اور سفر کرنے والے کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
الہان عمر دھوکے باز ہے فوراً استعفی دے:ٹرمپ
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے