دنیا
2 منٹ پڑھنے
مسک: زیلنسکی کے جانے کا وقت آ گیا ہے
قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ زیلنسکی کے جانے کا وقت آ گیا ہے: ایلون مسک
مسک: زیلنسکی کے جانے کا وقت آ گیا ہے
[فائل] ”زیلنسکی کے جانے کا وقت آ گیا ہے،“ مسک نے ایکس پر لکھا۔ / AP

ٹیکنالوجی کی دنیا  کے ارب پتی 'ایلون مسک 'نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو ’’اقتدار چھوڑ دینا چاہیے‘‘۔

مسک نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ ’’ قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ زیلنسکی کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘

دوسری طرف  زیلنسکی نے اسپیس ایکس کے تیار کردہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ نظام اسٹارلنک کی سُست رفتاری کی شکایت کی اور مسک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رفتار کو بحال کریں۔

کیف نے جنگ سے تباہ حال ملک کے لیے امریکی حمایت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ امریکہ ، کیف کو روس کے ممکنہ میزائل حملوں سے  بےخبررکھ کے اور یوکرین کے مواصلاتی نظام میں استعمال ہونے والے سیٹلائٹ سسٹم میں تبدیلیاں کرکے روس کی مدد کر رہا ہے۔ اس طرح  یوکرین کی فوجی جوابی کارروائی کی صلاحیت کمزور ہو رہی ہے۔

تاہم مسک نے کہا  ہےکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اسٹارشیلڈ اور اسٹارلنک کے درمیان فرق واضح کیااور کہا ہے کہ  یوکرین میدانِ جنگ میں مواصلات کے لیے اسٹارشیلڈ پر انحصار کرتا ہے، جسے امریکی حکومت کنٹرول کرتی ہے، جبکہ اسٹارلنک ایک شہری سیٹلائٹ نظام ہے جسے یوکرین بھی استعمال کرتا ہے، تاہم اسے حملہ آور فوجی کارروائیوں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رُکیں: حسینی
پاکستان: ریل گاڑی پٹری سے اُتر گئی، 5 مسافر ہلاک
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب: مشکلات کے باوجود شام صحیح راہ پر گامزن ہے
پائلٹ کی قومیت  طیارے کی لینڈنگ میں مشکل بن گئی
امریکی شہری  مملکت میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں:سفارت خانہ امریکہ
نیپال میں شدید بارشیں، 100 سے زیادہ غیر ملکی سیاح پھنس گئے
روس نے ہمارے پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے:یوکرین
غزّہ میں زیتون کی خطرناک حد تک کم ہوتی پیداوار تصاویر کے آئینے میں
روس پر 1,600 نئی پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے: یورپی یونین
عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا، رپورٹ
جنوبی کوریا:شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں پراجیکٹائل فائر کیا ہے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان