پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاک-افغان جنگ بندی میں ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے:شریف
ترک صدر رجب طیب ایردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی معاملات، اور افغانستان کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا
پاک-افغان جنگ بندی میں ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے:شریف
شہباز شریف -ایردوان / AA

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی معاملات، اور افغانستان کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

" شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ اپنی  گفتگو  کے بارے میں X پر لکھا  کہ میں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی کوششوں کی حمایت میں ترکیہ کے تعمیری کردار کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا  کہ ہم نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا ۔

شہباز شریف کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال" پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ان حملوں کی ہم نے شدید مذمت کی ہے جو ہمارے برادر ملک ترکیہ  اور خطے کے دیگر برادر  ممالک پر کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پاکستان کی ترکیہ کے ساتھ نیز دیگر خلیجی بھائی ممالک کے ساتھ پائیدار یکجہتی کی تصدیق کی اور کشیدگی کم کرنے اور گفت و شنید کے راستے کی حمایت کی آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

"ہم نے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی اپیل کی اور اختلافات کو گفت و شنید اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔"

ایردوآن نے کہا کہ ترکیہ خطے کے تنازعات کے حوالے سے اپنے امن پسندانہ اقدامات جاری رکھے گا، اور استحکام و امن کو یقینی بنانے کے لیے قدم اٹھاتا رہے گا," ۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور امن ترکیہ کے لیے اہم ہیں اور انقرہ پائیدار استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھے گا۔

ایردوآن نے زور دیا کہ ترکیہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ، جو اسلام کا قبلہ اول  ہے اس  کو نشانہ بنانے والی اشتعال انگیزی کو قبول نہیں کر سکتا اور اسلامی دنیا خاموش نہیں رہ سکتی۔

 یاد رہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان نے بدھ کو عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا۔

افغانستان اور پاکستان کے تعلقات حالیہ ہفتوں میں بدتر ہو گئے ہیں کیونکہ سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔

 

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی