دنیا
1 منٹ پڑھنے
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
گیس پروم کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں یورپ کے قدرتی گیس ذخائر کے جون اور جولائی کے دورانیے کی سطح اور  اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ہے۔
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی گیس فورم میں گیزپروم کا لوگو نظر آ رہا ہے (آرکائیو تصویر)

روسی توانائی کمپنی گیس پروم  کا کہنا  ہے کہ یورپ کے زیرِ زمین قدرتی گیس ذخائر میں پائی جانے والی گیس کی کمی سرد موسم کے دوران قابلِ اعتماد رسد کے لحاظ سے سنگین خطرہ پیدا کرتی ہے۔

گیس پروم کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں یورپ کے قدرتی گیس ذخائر کے جون اور جولائی کے دورانیے کی سطح اور  اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ذخائر میں گیس کا خلا 12 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گیا ہے اور 31 جولائی تک ذخائر میں قدرتی گیس کی مقدار گزشتہ سال کی اسی تاریخ کے مقابلے میں 17.3 فیصد کم ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جرمنی، ہالینڈ اور فرانس کے قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی شرح یورپی اوسط سے کم رہی ہے اور اس میں کہا گیا: 'موجودہ صورتِ حال سرد موسم کے دوران یورپی صارفین کو قابلِ اعتماد قدرتی گیس کی فراہم کے حوالے سے خطرہ پیدا کرتی ہے۔'

پابندیوں کے باعث گیس پروم  کی یورپ کو قدرتی گیس برآمدات نمایاں حد تک کم ہو گئی تھیں۔

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز