سیاست
3 منٹ پڑھنے
عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو دو ہفتوں تک ملتوی کر دیا
“عدالت کا ماننا ہے کہ صدر کو ممکنہ طور پر کانگریس کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وہ مطلوبہ تبدیلیاں لا سکیں، اور اس لیے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کو عارضی طور پر روکنے کا حکم جاری کیا جاتا ہے۔”
عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو دو ہفتوں تک ملتوی کر دیا
U.S. President Trump sits in the Oval Office at the White House / Reuters
10 مئی 2025

ایک امریکی جج نے عارضی طور پر کئی وفاقی ایجنسیوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فروری میں سرکاری ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے حکم پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔

کیلیفورنیا کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج سوسن الیسٹن نے جمعہ کے روز دو ہفتے کی مہلت دی ہے  کہ ٹرمپ انتظامیہ کے وفاقی ملازمین کی تعداد کم کرنے کے اقدامات ممکنہ طور پر کانگریس کی منظوری کے متقاضی ہیں۔

الیسٹن نے حکم میں لکھا، “عدالت کا ماننا ہے کہ صدر کو ممکنہ طور پر کانگریس کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وہ مطلوبہ تبدیلیاں لا سکیں، اور اس لیے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کو عارضی طور پر روکنے کا حکم جاری کیا جاتا ہے۔”

جنوری میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے، ٹرمپ نے وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو کم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر ملازمین کی تعداد کم کرنے کے منصوبے تیار کریں۔

انہوں نے11 فروری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر میں، ٹرمپ نے وفاقی بیوروکریسی کی “اہم تبدیلی” کا مطالبہ کیا اور ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ غیر ضروری سمجھے جانے والے ملازمین کو نکال دیں۔

گزشتہ ہفتے، مزدور یونینوں، غیر منافع بخش تنظیموں اور چھ شہروں اور کاؤنٹی حکومتوں کے ایک اتحاد نے ٹرمپ، محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE) اور دیگر وفاقی ایجنسیوں بشمول آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (OMB) کے خلاف مقدمہ دائر کیا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ انہوں نے کانگریس کی منظوری کے بغیر بڑے پیمانے پر برطرفیوں کو نافذ کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

امریکن فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائز (AFGE) کی قیادت میں مدعیوں نے ایک مشترکہ بیان میں جج کے عارضی حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، “ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی کوشش نے وفاقی حکومت کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش میں ایجنسیوں کو افراتفری میں ڈال دیا ہے، جس سے ہمارے ملک بھر میں فراہم کی جانے والی اہم خدمات متاثر ہوئی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہم میں سے ہر ایک ان کمیونٹیز کی نمائندگی کرتا ہے جو وفاقی حکومت کی کارکردگی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں – وفاقی ملازمین کو برطرف کرنا اور حکومتی افعال کو بے ترتیبی سے دوبارہ منظم کرنا اس مقصد کو پورا نہیں کرتا۔”

ٹرمپ نے اس سال تیزی سے ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے اور پروگراموں کو ختم کرنے کے اقدامات کیے ہیں – جن میں امریکی انسانی امداد ایجنسی USAID، حکومت بھر میں تنوع کے اقدامات اور دیگر دفاتر شامل ہیں۔ لیکن کئی معاملات میں، ججوں نے ان کی انتظامیہ کی اہم پالیسی اقدامات کو روک دیا یا معطل کر دیا ہے، جن میں امیگریشن اور حکومتی اخراجات کو تبدیل کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان