مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی  کونسل کے  مشیر  جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر کوئی حملہ کیا تو وہ یورپی ممالک میں موجود بعض امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
محسن رضائی / Reuters

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی  کونسل کے  مشیر  جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر کوئی حملہ کیا تو وہ یورپی ممالک میں موجود بعض امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

محسن رضائی نے لبنان کے ٹیلی ویژن چینل 'المیادین'  سے گفتگو کی۔

 امریکہ کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کا جائزہ لیتے ہوئے رضائی نے کہا کہ حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ مختصر مدت کی نہیں ہوگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکیوں نے حملے کی کوئی غلطی کی تو ہم صرف قریبی اڈوں پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ دور دراز علاقوں میں موجود امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔"

رضائی نے کہا کہ ہم ایسے جزائر کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ ہمارے میزائل وہاں تک نہیں پہنچ سکتے، ہم یورپی ممالک میں موجود بعض امریکی فوجی اڈوں کو بھی ہدف بنا سکتے ہیں۔"

سیکرٹری جنرل رضائی کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں انہیں ایران کے خلاف کسی بھی امریکی فوجی کارروائی میں تعاون نہیں کرنا چاہیے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے ساتھ مل کر معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر مبنی ایک مشترکہ اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں۔