مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکی حملہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا:ایران
امور خارجہ کے ترجمان کہ محدود حملہ نہیں ہوتا،جارحانہ اقدام کو جارحیت ہی سمجھا جائے گا،  اور کوئی بھی ریاست اپنے فطری دفاعی حق کے تحت شدت سے ایسی جارحیت کا جواب دے گی اور یہی ہم کریں گے
امریکی حملہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا:ایران
ایران-امریکہ / AFP
24 فروری 2026

ایران نے کہا   ہے کہ کسی بھی امریکی حملےکو جارحیت کا اقدام سمجھا جائے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران پر محدود حملہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امور خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں ایک بریفنگ میں کہا میں سمجھتا ہوں کہ محدود حملہ نہیں ہوتا،جارحانہ اقدام کو جارحیت ہی سمجھا جائے گا،  اور کوئی بھی ریاست اپنے فطری دفاعی حق کے تحت شدت سے ایسی جارحیت کا جواب دے گی اور یہی ہم کریں گے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر امریکی فوجی تقویت کے بعد امریکی فوجی کارروائی کی دھمکیاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سی بی ایس نیوز کو بتایا تھا کہ  اگر امریکہ نے ہم پر حملہ کیا تو ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مذاکراتی حل کے امکانات کافی اچھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا کہ پچھلی بات چیتوں نے حوصلہ افزا اشارے دیے ہیں۔

جنیوا میں حالیہ مذاکرات کے ایک دور کے بعد ایران نے کہا کہ وہ ایک مسودہ تجویز تیار کر رہا ہے جو فوجی کارروائی کو ٹال دے گی۔

عراقچی نے سی بی ایس کو کہا  کہ میں سمجھتا ہوں کہ ممکنہ طور پر اس جمعرات کو دوبارہ جنیوا میں جب ہم ملاقات کریں گے  تو ہم ایک اچھا متن تیار کر کے تیزی سے سمجھوتہ کر سکتے ہیں

دریافت کیجیے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید